Skip to content
  • Wednesday, 3 June 2026
  • 2:43 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک

حالیہ پوسٹس

  • لیجنڈ فٹبالر میسی کا کولکتہ میں نصب 70 فٹ اونچا مجسمہ ہٹا دیا گیا
  • پیٹ کمنز کا ایشیز سیریز کیلئے آئی پی ایل کنٹریکٹ قربان کرنے کا عندیہ
  • ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص
  • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم
  • مردان سے اغوا کیے جانیوالے 2 بچے بازیاب
تازہ ترین

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک

DAILY MITHAN Jan 30, 2026 0


سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک

ہرنائی اور پنجگور میں ہلاک دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو فائل

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی یافتہ 41 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 29 جنوری کو بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیموں کے 41 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی ضلع کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 خوارج جہنم واصل کیے گئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تھا، برآمد شدہ دھماکا خیز مواد کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع پنجگور میں بھی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا ٹھکانا تباہ کیا گیا، کارروائی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بینک ڈکیتی کی لوٹی گئی رقم بھی برآمد کی گئی، برآمد رقم 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں ہونے والی بینک ڈکیتی سے تعلق رکھتی تھی۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد ماضی میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے، علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں، ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے مطابق انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
لیجنڈ فٹبالر میسی کا کولکتہ میں نصب 70 فٹ اونچا مجسمہ ہٹا دیا گیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
پیٹ کمنز کا ایشیز سیریز کیلئے آئی پی ایل کنٹریکٹ قربان کرنے کا عندیہ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
مردان سے اغوا کیے جانیوالے 2 بچے بازیاب
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کا بڑے تجارتی شراکت داروں پر کم از کم 10 فیصد اضافی درآمدی ٹیرف عائد کرنے پر غور
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایل نینو سرگرم ہونے سے پاکستان میں اس سال بارشیں کم ہونگی، ایل نینو کیا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹم ڈیوڈ کو امپائر پر آئس بیگ پھینکنے کی بڑی سزا مل گئی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
گزشتہ روز نوکنڈی اور سبی ملک کےگرم ترین شہر رہے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
فلم کی پروموشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کا ایکشن، جھانوی خوفزدہ ہوگئیں؟ ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کے بعد مارکو روبیو بھی کریڈٹ لینے لگے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران سے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کرلیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
آئندہ مالی سال کیلئے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنیکی سفارش
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
کورنگی ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
جائیداد خرید و فروخت پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجاویز تیار
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
بلوٹوتھ ڈیوائس کا نام ‘بم’ ہونے پر امریکی پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ، یہ معاملہ کیا ہوا؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کا بدلتا سیاسی مزاج
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ 2026 میں1248 کھلاڑیوں کی شمولیت، ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026