Skip to content
  • Tuesday, 2 June 2026
  • 5:19 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کیئر اسٹارمرآئندہ ہفتے بیجنگ جائینگے، برطانیہ اور چین میں ’سنہری دور‘ کے تجارتی مذاکرات کی بحالی کا امکان

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • لینڈ سلائیڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دیگر افراد کی زندگی بچانے والا شخص
  • وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
  • معاہدے کی بنیاد پر بچے کا نان نفقہ ختم کرنے کی باپ کی اپیل خارج
  • پارک میں تفریح کیلئے آنیوالی 5 سالہ بچی ٹوائے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک
Headline تازہ ترین

کیئر اسٹارمرآئندہ ہفتے بیجنگ جائینگے، برطانیہ اور چین میں ’سنہری دور‘ کے تجارتی مذاکرات کی بحالی کا امکان

DAILY MITHAN Jan 21, 2026 0


کیئر اسٹارمرآئندہ ہفتے بیجنگ جائینگے، برطانیہ اور چین میں  ’سنہری دور‘ کے تجارتی مذاکرات کی بحالی کا امکان

فوٹو: فائل

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر  اسٹارمر  آئندہ ہفتے بیجنگ کا دورہ کریں گے، دورے میں برطانیہ اور چین کے درمیان  ’سنہری دور‘ کے تجارتی مذاکرات کی بحالی کا امکان ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق  دونوں ممالک کے درمیان  ’سنہری دور‘ کے تجارتی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر  اس کے لیے اگلے ہفتے چین جا رہے ہیں۔

ان مذاکرات میں دونوں ملکوں کی کمپنیوں کے سینئر عہدے داروں کو  بھی شرکت  کی دعوت دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق   دونوں ملک  سی ای او کونسل بنانے پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔ اس کونسل کا تصور  2018 میں اس وقت کی برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے  اور  چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پیش کیا تھا،  یہ وہ وقت تھا جب دونوں ممالک اپنے باہمی تعلقات کو ‘سنہری دور’ قرار دیتے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین یورپ میں اپنا سب سے بڑا سفارت خانہ لندن میں تعمیر کرنےکا ارادہ رکھتا ہے جس کے لیے برطانیہ نے بھی منظوری دے دی ہے۔

کیئر اسٹارمر کا یہ دورہ 2018 کے بعد کسی بھی برطانوی سربراہ کا پہلا دورہ چین ہوگا۔ اسٹارمر انتظامیہ کا مقصد دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے ساتھ تعلقات کو ازسر نو استوار کرنا ہے۔

دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہےکہ گرین لینڈ سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے سبب برطانوی وزیراعظم کا چین کا دورہ ملتوی بھی ہوسکتا ہے۔

 صدر ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکوں گا، برطانوی وزیراعظم

ادھر برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ  چاہے امریکی صدر  بھاری ٹیرف ہی کیوں نہ نافذ کر دیں، برطانیہ گرین لینڈ کے معاملے پر سر تسلیم خم نہیں کرےگا اور  اصولوں اور اقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ  صرف گرین لینڈ کے عوام اور ڈنمارک کا حق ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
لینڈ سلائیڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دیگر افراد کی زندگی بچانے والا شخص
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
معاہدے کی بنیاد پر بچے کا نان نفقہ ختم کرنے کی باپ کی اپیل خارج
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
طیارے کے ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران فوڈ ٹرے کو کیوں بند رکھا جاتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کرکٹ بورڈ کا چاچا کرکٹ کو خراج تحسین
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
کسی پر تنقیدکرکے نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں: نواز شریف
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
درجنوں مقدمات میں مطلوب منشیات فروش خاتون بیٹوں سمیت گرفتار
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کی جانب سے کروڑوں مچھروں کو کھلی فضا میں چھوڑنے کا منصوبہ کیوں بنایا گیا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگادی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میری ماں نے میری شادی مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا: ندا یاسر
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
شارع فیصل پر لین خلاف ورزی پر پہلے دن کتنے چالان ہوئے؟ رپورٹ جاری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب اہم قدم، وفاقی کابینہ نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی اسپنرز کیخلاف ناقص بیٹنگ، سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی اسپنرز کیخلاف ناقص بیٹنگ، سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر چالان، موٹرسائیکلز،کمرشل گاڑیوں کو تیسرے اور چوتھے ٹریک پر چلنے کی ہدایت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 بچےجاں بحق
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
گھریلو ملازمہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد اسقاط حمل کے دوران جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
بھارت کیساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید انکی تسلی نہیں ہوئی، ایک بار پھر شوق پورا کر لیں تسلی ہوگی: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jun 1, 2026