تفصیلات کے مطابق بھارت میں عوامی صحت کے تحفظ میں حکومتی غفلت اور ناقص نگرانی کے باعث شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں، جہاں ملک کے سب سے معروف منرل واٹر برانڈ ’بسلیری‘ کا پانی سرکاری سیفٹی ٹیسٹ میں غیر معیاری قرار دے دیا گیا ہے۔
عالمی جریدے سی این اے اور برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی ریاستی اداروں کے ٹیسٹ میں بسلیری کے پانی میں مضرِ صحت کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست گوا میں واقع بسلیری کے پلانٹ سے حاصل کیے گئے پانی کے نمونے میں ’برومیٹ‘ نامی کیمیکل کی مقدار مقررہ حد سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کیے گئے نمونے میں برومیٹ کی مقدار 12 مائیکرو گرام فی لیٹر پائی گئی، جبکہ محفوظ اور مقررہ حد زیادہ سے زیادہ 10 مائیکرو گرام فی لیٹر ہے۔
FOLLOW US ON ARY TUBE
اس کے علاوہ بھارتی فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی کے ایک اور لیبارٹری ٹیسٹ میں بھی بسلیری کے پانی میں ایک اور ممکنہ مضرِ صحت کیمیکل کی موجودگی سامنے آئی ہے۔
طبی و ماحولیاتی ماہرین نے پانی کے نمونوں میں پائے جانے والے ان کیمیکلز کو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک اور سرطان (کینسر) کے ممکنہ خطرے کا سبب قرار دیا ہے۔
حکومتی سیفٹی ٹیسٹ کے ان سنگین نتائج سامنے آنے کے بعد بھارت کی تقریباً 3.6 ارب ڈالر مالیت کی منرل واٹر مارکیٹ میں صارفین کی صحت اور بوتل بند پانی کے معیار کے حوالے سے شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
Source: پاکستان



