بھارتی شہری اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کے شیدائی ہیں تو دوسری طرف مودی حکومت خوفزدہ ہوگئی ہے۔
اے آروائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کی بھارت میں دو جگہ اسکریننگ منسوخ کردی گئی، ریاست بنگلورو میں اٹھائیس نومبر اور پانچ دسمبر کو درِ نجات کی پرائیوٹ اسکریننگ ہونا تھی۔
آرگنائزر نے اعلان کیا ہے کہ اعتراضات اور پولیس سیکیورٹی کی بنیاد پر اسکریننگ منسوخ کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کے ابوبکر کی بھارت میں مقبولیت کی وجہ سامنے آگئی۔
یہ پڑھیں: ’درِ نجات‘ کے ’ابوبکر‘ کی بھارت میں بے پناہ مقبولیت، لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟
ڈرامہ کے کردار ’ابوبکر‘ بھارت کے گھروں اور گروپس چیٹس میں سب سے زیادہ زیر بحث ہیں، اگست میں نشر ہونے والا یہ ڈرامہ بھارت اور بنگلا دیش میں ایک مقبول ترین رجحان بن چکا ہے۔
بھارتی خواتین کا کہنا ہے کہ ابو بکر نے ان کے لیے ’معیارات کو اس حد تک بلند کر دیا ہے کہ اب کسی اور کا ان تک پہنچنا ناممکن لگتا ہے‘ اور وہ یہ سوال بھی کر رہی ہیں کہ انہیں حقیقی زندگی میں ایسا ’مثالی ساتھی‘ کب دیکھنے کو ملے گا۔
عمیرہ احمد کی تحریر کردہ اس کہانی کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب خان نے انجام دیے ہیں۔
Source: پاکستان



