تازہ ترین
تازہ ترین

قانونی تیاری مکمل، شیخ حسینہ کو بھارت سے واپس لایا جائے گا

ڈھاکا: بنگلادیش نے شیخ حسینہ واجد کو بھارت سے واپس لانے کی قانونی کارروائی مکمل کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر قانون محمد اسد الزمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے قانونی عمل کے تحت اپنی جانب سے تمام ضروری کارروائی مکمل کر لی ہے، اب نئی دہلی نے فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ انھیں بنگلادیش کے حوالے کرے گا یا نہیں۔

شیخ حسینہ کی واپسی دونوں ممالک کے درمیان موجود حوالگی کے معاہدے کے تحت عمل میں آئے گی۔ واضح رہے شیخ حسینہ کو 2024 میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے معاملے میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

اینویڈیا میں جینسن ہوانگ کی واپسی کے لیے اعلیٰ سطح پر لابنگ شروع

79 سالہ شیخ حسینہ 5 اگست، 2024 سے بھارت میں مقیم ہیں، وہ اس روز بنگلا دیش کی فضائیہ کے ایک طیارے کے ذریعے ڈھاکا سے فرار ہو گئی تھیں۔ اُس وقت طلبہ کی قیادت میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاج نے ان کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ کر دیا تھا۔

ابتدائی طور پر یہ مظاہرے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے ایک متنازع حکومتی فیصلے کے خلاف شروع ہوئے تھے، تاہم بعد میں یہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف ملک گیر عوامی تحریک میں تبدیل ہو گئے۔

Source: پاکستان