اسلام آباد کی حدود میں 27 نومبر بروز جمعہ مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد نے مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے ایم سی آئی، سی ڈی اے، آئی سی ٹی انتظامیہ مستثنیٰ رہیں گے۔
اسلام آباد پولیس، دیگر ضروری خدمات کے ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے، آئیسکو اور ایس این جی پی ایل کے دفاتر بھی تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اسپتالوں سمیت ضروری خدمات کے دفاتر جمعے کے روز کھلے رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے بھی 27 نومبر کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔جمعہ کو ضلع میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
راولپنڈی میں سالانہ اور ضمنی امتحانات منظور شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، ہنگامی خدمات انجام دینے والے ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مکہ دفاعی معاہدے کا اجلاس ہوگا جس کے وفد کی آمدد کی وجہ سے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
Source: پاکستان



