تازہ ترین
27 نومبر کو چھٹی کا اعلانآواز بلند نہ کرتے تو پیٹرول فی لیٹر 500 سے زائد ہو جاتا، حافظ نعیم الرحمانہمارا تو خون بہایا جاتا ہے ہم کسی کا خون نہیں بہاتے، بلاول بھٹوبابر اعظم امارتی لیگ میں نئے تنازع میں پھنس گئےنادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغازوزیر اعلیٰ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلاننوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سینکراچی : ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ :ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عہدوں سے فارغ27 نومبر کو چھٹی کا اعلانآواز بلند نہ کرتے تو پیٹرول فی لیٹر 500 سے زائد ہو جاتا، حافظ نعیم الرحمانہمارا تو خون بہایا جاتا ہے ہم کسی کا خون نہیں بہاتے، بلاول بھٹوبابر اعظم امارتی لیگ میں نئے تنازع میں پھنس گئےنادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغازوزیر اعلیٰ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلاننوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سینکراچی : ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ :ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عہدوں سے فارغ
تازہ ترین

کراچی میں منہدم عمارت کے مالک، ٹھیکیدار سمیت 6 افراد زیر حراست

کراچی میں پولیس نے تابڑ توڑ چھاپے مار کر منہدم عمارت کے مالک، ٹھیکیدار اور منیجر سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے لوکیٹر کی مدد سے مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے عمارت کے مالک، ٹھکیدار اور منیجر سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے واقعے میں زیر حراست افراد میں ٹھیکیدار اختر منیر بھی شامل ہیں، منہدم ہونے والی عمارت کا منیجر افضل خان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں عمارت کے مالکان میں شامل سعد طاہر کو بھی پولیس نے حراست میں لیا گیا جبکہ زیر حراست دیگر تین افراد سے تفتیش اور بیان قلمبند کرنے کا عمل جاری ہے۔

یہ پڑھیں: ’ایڈمن سوسائٹی میں عمارت 8 ماہ کے قلیل عرصے میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی‘

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے ذمہ داران میں شامل انتہائی مطلوب شخص کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے، مطلوبہ مرکزی ملزم کے گرفتار ہوتے ہی باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ عمارت کے ملبے سے 3 لاشیں اور 14زخمی نکال کر جناح اسپتال منتقل کیے گئے ہیں، زخمیوں میں 39 سالہ نادر حسین، 17 سالہ احمد، 35 سالہ لال خان،  22 سالہ عزیز الحق، 22 سالہ روح اللہ، 24 سالہ نوید شامل ہیں۔

زخمیوں میں 25 سالہ واصل خان، 25 سالہ بلال اور ایک 25 سالہ نامعلوم شخص بھی شامل ہیں، 26 سالہ عطاء اللہ، 20 سالہ عزیز الحق ،22 سالہ وقار خان،  22 سالہ محمد احسن، 35 سالہ محمد مکی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے مزید ممکنہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

Source: پاکستان