تازہ ترین
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمیسعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
تازہ ترین

کراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کی سی سی ٹی وی منظرِ عام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلوچ کالونی ایڈمن سوسائٹی کی عمارت جیسے ہی گری لوگ جان بچانے کے لیے بھاگے۔

واضح رہے کہ بلوچ کالونی کے قریب کراچی ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں 6 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور ملبے سے ایک شخص کی لاش جبکہ 4 زخمیوں کو نکال لیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں نادر حسین ولد علی نواز، شوکت علی ولد لعل خان اور احمد ولد ظفر اقبال شامل ہیں، جبکہ چوتھے زخمی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

کراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی

ریسکیو کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ آپریشن کی قیادت کررہے ہیں جبکہ انہوں نے اکوسٹک لسننگ ڈیوائس سے ملبے تلے دبے شخص سے بات بھی کی ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، رینجرز اہلکار ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

رینجرز اہلکار ملبے تلے افراد کو نکالنے کے لیے سول انتظامیہ سے تعاون کررہے ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے رینجرز کی بھرپور معاونت جاری ہے۔

Source: پاکستان