تازہ ترین
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے خاتمے سے متعلق بیان جھوٹ قرارامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیلیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے خاتمے سے متعلق بیان جھوٹ قرارامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لی
تازہ ترین

خواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں خواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پیش کی جس کے متن کے مطابق 25 نومبر سے 10 دسمبر تک صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روز مہم منائی جائے گی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ خواتین اور بچیاں ریاست کی ریڈلائن ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں خواتین اور بچیوں پر جسمنی، جنسی، گھریلو، نفسیاتی اور جذباتی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

حنا پرویز نے قرارداد میں کہا کہ خواتین کے خلاف آن لائن تشدد کی بھی مذمت کرتے ہیں، صوبے بھر میں 16 روزہ مہم کے دوران بھرپور آگاہی سرگرمیاں منعقد کی جائیں، خواتین پر تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

قرارداد کے مطابق متاثرہ خواتین کو فوری انصاف، قانونی امداد اور نفسیاتی مشاورت فراہم کی جائے، متاثرہ خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے قراداد میں مزید کہا کہ خواتین کا تحفظ صرف 16 دن نہیں بلکہ 365 دن ریاست کی ذمہ داری ہے۔

Source: پاکستان