تازہ ترین
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹ
پاکستان

صائم ایوب ناقص پرفارمنس پر ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان ٹیم میں شامل

لاہور(26 اکتوبر 2026): ٹرائی سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی اوپننگ بلے باز صائم ایوب کی درخواست پر انہیں ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صائم ایوب نے موجودہ خراب فارم اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی بیٹنگ پر مزید کام کرنے کے لیے خود ٹیم سے ریلیز کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے باہمی مشاورت کے بعد ان کی درخواست منظور کر لی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کے اس فیصلے کو سراہا گیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ نے بھی انہیں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی پلان دے دیا ہے۔

سہ ملکی سیریز: اہم پاکستانی کھلاڑی ٹیم سے ریلیز

صائم ایوب کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے صاحبزادہ فرحان اس وقت نیپال پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھٹمنڈو میں موجود ہیں، جنہیں نیشنل ڈیوٹی کے لیے طلب کر لیا گیا ہے اور وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ مسلسل تین فتوحات کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں منگل، 27 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کے خلاف مد مقابل ہوگی۔

Source: پاکستان