تازہ ترین
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹ
تازہ ترین

ذہنی معذور بیٹے نے بزرگ باپ کا سر کاٹ دیا

کراچی: نارتھ کراچی میں 70 سالہ بزرگ شہری کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے سر قلم کرنے کے واقعے میں مقتول کا سر بھی مل گیا، پولیس نے مقتول کی شناخت نصیر احمد کے نام سے کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کا بیٹا رضوان والد کو قتل کرنے کے بعد سر لے کر فرار ہو گیا تھا، جس کی تلاش میں چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ رات نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں ایک مکان سے بزرگ شہری کی سر کٹی لاش ملی تھی۔ مقتول کی شناخت 70 سالہ نصیر احمد کے نام سے ہوئی تھی، تاہم لاش کا سر غائب تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مقتول کو اس کے بیٹے رضوان نے تیز دھار آلے سے قتل کیا اور بعد ازاں والد کا سر لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے نارتھ کراچی فور کے چورنگی کے قریب سے ملنے والے انسانی سر کی شناخت مکمل کر لی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملنے والا سر مقتول بزرگ شہری نصیر احمد ہی کا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں۔ ملزم کے بارے میں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔

والدین فوت، بچے کی ولدیت میں چچا کا نام درج، والد کا نام کیسے درست ہوگا؟

Source: پاکستان