تازہ ترین
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹ
تازہ ترین

لیبیا: بنغازی بحری اڈے پر اسلحہ ڈپو میں زوردار دھماکہ

لیبیا: بنغازی میں بحری فوجی اڈے پر واقع اسلحہ کے ڈپو میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحری اڈے پر اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں میں بھی لرزش محسوس ہوئی جبکہ دھماکے کے مقام سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکہ بحری اڈے کے اس حصے میں ہوا جہاں اسلحہ اور فوجی سازوسامان ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی و حفاظتی کارروائیاں شروع کر دیں۔

اسلحہ و گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ لیبیا کی سول ڈیفنس ٹیموں کو آگ پر قابو پانے اور صورتحال کو سنبھالنے کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق دھماکہ اتوار کی صبح بحری اڈے کے اسلحہ ڈپو میں ہوا۔ امدادی اور فائر فائٹنگ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ایران نے بحرین میں 2 امریکی ریڈارز تباہ کر دیے

شہریوں کو جائے وقوعہ کے قریب جمع ہونے سے منع کیا گیا۔ دھماکے کی وجہ، ممکنہ ہلاکتوں یا زخمیوں اور مالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

Source: پاکستان