تازہ ترین
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹ
تازہ ترین

پسند ہو یا نہ ہو پی ٹی آئی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پسند ہو یا نہ ہو پی ٹی آئی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا گھر درست کرنا ہوگا، ملک کو سلیکشن اور زور زبردستی سے نہیں محبت اور اتفاق سے چلانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سےمخصوص نشستیں چھین لیں ان سے دو ترامیم کرالیں اور اب تیسری کرانےجارہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ایسے معاملات رکھے ہیں جیسے اسرائیل کے ساتھ رکھے ہیں، آخر کتنا انتقام لینا ہے۔ آج نہیں تو کل سیاسی قیدیوں کو آزاد کرنا پڑے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سسٹم کولیپس نہیں ہوا کولیپس کرایا گیا ہے ایک ری سیٹ کی ضرورت ہوگی لیکن وہ ری سیٹ سیاسی ہی ہوگا۔

یہ پڑھیں: ’سندھ کی زبردستی تقسیم پر خون خرابہ ایک شہر تک محدود نہیں رہے گا‘

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تقریر کا جواب تقریر سے دیا جائے نیب اور گرفتاریوں سے نہیں، مولانافضل الرحمان اپوزیشن میں ہیں اورحکومت پر تنقید ان کا حق ہے صرف تقریر پر کسی کو کرپٹ یا قبضہ مافیا قرار دینا ملک اور عوام کے ساتھ مذاق ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پارلیمان میں اختلاف رائےجمہوریت کی خوبصورتی اور طاقت ہے، پارلیمان میں کسی ایشو پر بحث کرلی جائے تو اس کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیئے اپوزیشن کی حب الوطنی پر شک کرنا نظام اور ملک سے ناانصافی ہے، حقیقی احتساب کے لیے ضروری ہے کارروائی سیاسی انتقام سے پاک ہو۔

Source: پاکستان