کراچی: شہر قائد میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، پولیس حکام نے شہر میں سیکیورٹی کنٹنجنسی پلان تشکیل دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز فیلڈ میں سیکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کرینگے، پولیس موبائلوں کو اینٹی رائٹ آلات سے لیس رکھنے، ریزرو نفری الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
حساس علاقوں، شاہراہوں ، ریڈ زون میں بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹ و شیلڈز لازمی قرار جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت ، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
اینٹی رائٹ فورس کی ریزرو نفری کو بھی الرٹ رہنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہے جبکہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سادہ لباس اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔
انٹیلی جنس اور اسپیشل برانچ کو پیشگی معلومات بروقت افسران تک پہنچانے کی ہدایت جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا کشیدگی کی اطلاع فوری دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
Source: پاکستان



