آنتوں کا عام بیکتریا بڑی آنت کے کینسر کا سبب کیسے بنتا ہے اس کا پتا سائنسدانوں نے لگا لیا ہے۔
طبی سائنسی تحقیق کی دنیا میں بڑی کامیابی سامنے آئی ہے، امریکی ریاست میری لینڈ کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے محقین نے طویل عرصے سے چلے آرہے اس طبی معمہ کو حل کرلیا ہے کہ آنتوں میں پایا جانے والا ایک عام بیکٹریاں کس طرح بڑی آنت کے کینسر کی تشکیل میں کردار ادا کرتا ہے۔
یہ عام سائنسی پیشرفت جان ہاپکنز کیمل کینسر سینٹر بلومبرگ کیمل انسٹیوٹ آف کیملو تھراپی اور جان ہاپکنز یونیورسٹی میڈیکل اسکول کے سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم کی تحقیق کا نتیجہ ہے۔
نیچر جریدہ میں شائع ہونے والی تحقیق کلاؤڈ فور نامی پروٹین کی نشاندہی کی گئی ہے جو بی ایف ٹی نامی بیکٹریل کے لیے جسم میں جڑنے کا بنیادی اور لازمی نکتہ بنتا ہے، محققین کے مطابق یہ بیکٹریا ایک ایسا زہریلا مادہ خارج کرتا ہے جو بڑی آنت کی حفاظتی طے کو نقصان پہنچاتا ہے، شدید سوزش کا سبب بنتا ہے اور ٹیومر بننے کی راہ ہموار کرتا ہے۔
یہ پڑھیں: ٹوتھ پیسٹ سے بڑی آنت کا کینسر ہونے کا انکشاف
دو دہائیوں کی تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے سی آر آئی ایس پی آر جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے اس بات کا سراغ لگا لیا ہے کہ یہ زہریلا مادہ سب سے پہلے آنتوں کی خلیات پر موجودہ کلاؤڈ فور نامی پروٹین سے جڑتا ہے جو اس حملے کا دروازہ بنتا ہے۔
سائنسدانوں نے اس دریافت کی بنیاد پر ایک ایسا حفاظتی مالیکیول تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو بیکٹریا کے زہر کو اصل خلیات تک پہنچنے سے پہلے ہی اپنی طرف کھینچ کر ناکارہ بنادیتا ہے۔تجربات کے دوران اس حکمت عملی نے کامیابی کے ساتھ جانوروں کو اس نقصان دہ اثر سے محفوظ رہا۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دریافت مستقبل میں بڑی آنت کے کینسر کے بروقت علاج اس کی درپیش روک تھام اور نئی ادویات کی تیاری میں سنگ میل ثابت ہوگی۔
Source: پاکستان
