تازہ ترین
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹ
تازہ ترین

ایران نے بحرین میں 2 امریکی ریڈارز تباہ کر دیے

تہران/منامہ: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے حملے میں بحرین میں نصب دو امریکی ریڈارز تباہ ہوگئے ہیں، جب کہ بحرینی وزارت داخلہ نے منامہ کے قریب ایک سویلین صنعتی تنصیب کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین کے الرفاع اور عوالی سخیر فضائی اڈوں پر حملہ کیا گیا اور امریکی پیٹریاٹ سسٹم کے ریڈارز کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ یہ کارروائی ایرانی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ ایران کی فضائی حدود ریڈ لائن ہے اور اس کی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب بحرینی وزارت داخلہ کے مطابق ایرانی حملے میں منامہ کے قریب ایک سویلین صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں آگ لگ گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے ہفتے کے روز متعدد ایرانی حملوں کو ناکام بنایا۔

ایران اور قطر کے درمیان رابطے

ایرانی میڈیا کے مطابق قطری وفد نے جمعے کی شب تہران میں ملاقاتیں کیں۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ غریب آبادی نے کہا کہ تہران قطر سمیت ثالث ممالک سے مسلسل رابطے میں ہے۔

اکتوبر اور نومبر کا مہینہ آبنائے ہرمز پر بھاری

غریب آبادی کے مطابق ثالثوں سے ہونے والی بات چیت کو باضابطہ مذاکرات نہیں کہا جا سکتا۔

ایران سے مستقل معاہدہ چاہتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایسا مستقل معاہدہ چاہتے ہیں جسے آئندہ امریکی صدور بھی تبدیل نہ کر سکیں۔

ٹرمپ کے مطابق امریکا معاہدہ کرتا ہے اور ایران اگلے ہی دن اسے توڑ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئے معاہدے میں یہ یقینی بنایا جانا چاہیے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہ کر سکے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کی تیسری قیادت سے بات چیت کر رہا ہے۔ ان کے بقول موجودہ ایرانی قیادت زیادہ معقول ہے، تاہم مذاکرات مشکل ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں تیسری قیادت کی تبدیلی کو حتمی رجیم چینج (حکومت کی تبدیلی) قرار دیا جا سکتا ہے۔

Source: پاکستان