Preloader

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 7 اگست کو ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر احتجاج ہوگا، سڑکیں بند کردیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 7 اگست کو لاکھوں لوگ گھروں سے نکلیں، نوجوان موٹر سائیکلوں سے سڑکیں بند کردیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے ملک بھر میں 20 ہزار کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا، احتجاج کے دوران صرف ایمبولینسز کو راستہ دیا جائے گا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ہمارا احتجاج تاریخی ہوگا، حکمرانوں کو عوام کو ریلیف دینے کے لیے مجبور کردیں گے، حکومت فوری طور پر پیٹرولیم لیوی ختم اور آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کرے۔

یہ پڑھیں: 7 اگست کا احتجاج پاکستان میں مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کرے گا، حافظ نعیم

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پرامن اور جمہوری جدوجہد میں رکاوٹ نہ کھڑی کی جائے، تاجر، وکلا، طلبہ اور مزدوروں سمیت تمام طبقات کے افراد احتجاج میں شامل ہوں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ احتجاجی تحریک روکنے کے لیے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال ہوئے تو پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف احتجاج حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *