Skip to content
  • Monday, 25 May 2026
  • 5:21 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 2025 میں پاکستان میں 470 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں، انسانی حقوق پر سالانہ رپورٹ جاری

حالیہ پوسٹس

  • امریکا ایران متوقع معاہدے کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4000 پوائنٹس کا اضافہ
  • موبائل فونزکی درآمدات میں مزید اضافہ، 10ماہ کے دوران 455 ارب سے زائد کے موبائل فونز درآمد
  • مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، کاکروچ جنتاپارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے
  • کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
  • وزیراعظم سے ملاقات، شی جن پنگ کی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف
Headline تازہ ترین

2025 میں پاکستان میں 470 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں، انسانی حقوق پر سالانہ رپورٹ جاری

DAILY MITHAN May 5, 2026 0


2025 میں پاکستان میں 470 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں، انسانی حقوق پر سالانہ رپورٹ جاری

2025 میں پاکستان میں 470 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں. انسانی حقوق پر سالانہ رپورٹ جاری—فوٹو: انٹرنیٹ

پاکستان میں سال 2025 میں صنفی تشدد کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہوا، خواتین کی سائبر ہراسگی کے 2 ہزار 586 واقعات ہوئے  جبکہ 470 خواتین غیرت کے نام پر قتل کی گئیں۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سال 2025 کے مخدوش انسانی حقوق پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں پاکستان بنیادی حقوق کے نفاذ کے حوالے سے 143 ممالک میں 130ویں نمبر پر رہا، سزائے موت کی شرح میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں ایک ہزار 272 دہشت گردانہ حملوں اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں 3 ہزار 417 اموات ہوئیں، 2 ہزار 134 افراد زخمی ہوئے۔ 

ایچ آر سی پی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں ایک ہزار 155 پولیس مقابلوں میں ایک ہزار 696 افراد مارے گئے، ان میں سے سی ٹی ڈی پنجاب کے ایک ہزار 128 انکاؤنٹرز میں 977 افراد مارے گئے ۔جیلوں میں استعداد سے زیادہ قیدیوں کی شرح 171 فیصد تک پہنچ چکی۔ 

ایچ آر سی پی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک 21 ہزار 600پاکستانی شہری قید ہیں۔بھارتی جیلوں میں 738 پاکستانی ہیں جن میں ماہی گیر بھی شامل ہیں ۔

عالمی جینڈر گیپ انڈیکس میں پاکستان 148 ممالک میں سے 145ویں نمبر پر رہا، صنفی تشدد کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہوا، گھریلو تشدد کے واقعات میں ایک ہزار 332 خواتین کو قتل کر دیا گیا ، ریپ کے 3 ہزار 815 مقدمات سامنے آئے۔خواتین کی سائبر ہراسگی کے 2 ہزار 586 واقعات ہوئے جبکہ 470 خواتین غیرت کے نام پر قتل کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بچوں پر تشدد کے 3 ہزار 600 کیسز رپورٹ ہوئے۔اغوا کے ایک ہزار 107 کیسز ہوئے، 365 بچے لاپتہ ہوئے۔ کم عمری کی شادی کے 53 کیسز رپورٹ ہوئے، بچوں کے ساتھ زیادتی کے 52 کیسز فحش مواد سے منسلک تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں 19 ٹرانس جینڈز قتل ہوئے، 2 پر تیزاب پھینکا گیا ۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 10 ٹرانس جینڈر قتل ہوئے، 13 جنسی تشدد کا نشانہ بنے۔ 

ایچ آر سی پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2025 میں مزید لاکھوں افراد خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکا ایران متوقع معاہدے کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4000 پوائنٹس کا اضافہ
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
موبائل فونزکی درآمدات میں مزید اضافہ، 10ماہ کے دوران 455 ارب سے زائد کے موبائل فونز درآمد
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم سے ملاقات، شی جن پنگ کی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
وہ عام ترین غلطی جو اینڈرائیڈ فون کی اسٹوریج بھرنے کا باعث بنتی ہے
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی سے ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟ سہیل آفریدی کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کردار کا عالمی سطح پر بھی اعتراف ہونے لگا
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان، ہیٹ ویو الرٹ جاری
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
چاند پر خلا بازوں کو بھیجنے کے حوالے سے چین کی اہم پیشرفت
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ممبئی میں امیتابھ کی ایک جھلک دیکھنے کے انتظار میں مداح بےہوش ہوگیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ امریکا اور ایران کےدرمیان معاہدہ بالکل قریب ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل نے ایران امریکا رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعٖظم
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ملزم ارمغان کا والدہ پر پیسے ہتھیانے کیلئے پاگل قرار دلوانے کا الزام
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا گھٹیا پن، ٹریوس ہیڈ کی فیملی کو نشانہ بنا ڈالا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
ایران سے متعلق اچھی خبر ہی ہوگی، میں بُری ڈیل نہیں کرتا: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی وزیراعظم کے قافلے کے روٹ سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کا معاملہ، 6 اہلکار معطل
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بمراہ نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین بس سے ٹکرا گئی، 11مسافر جاں بحق
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران جنگ کے 86 دن بعد عراق سے پاکستان کی براہ راست پروازوں کا آغاز
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
2 برس میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2 ہزار 700 ارب روپے کی ریکارڈ وصولی
DAILY MITHAN May 25, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آئی جی بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم کے دورہ چین میں پاکستانی اورچینی کمپنیوں میں7ارب ڈالرسے زائدکےمعاہدوں اورایم او یوز پردستخط
DAILY MITHAN May 24, 2026