Preloader

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کھنہ پل، سروس روڈ ایسٹ، اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب مین پائپ لائن کو منقطع کرنے کے باعث پیر 7 ستمبر رات 9 بجے سے منگل 8 ستمبر صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

گیس کی فراہمی غوری ٹاؤن تا فیض آباد ایسٹ سروس روڈ، لہتراڑ روڈ (کھنہ پل تا برما ٹاؤن)، سوہان، غوری ٹاؤن، گلبرگ، شکریال رحمان گارڈن اور ملحقہ علاقوں میں معطل رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مندرجہ بالا علاقوں کے صارفین متبادل انتظامات کرلیں اور کسی بھی قسم کے حادثے سے بچنے کے لیے گیس کی بندش کے دوران آلات کو بند رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *