کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مبینہ چوری کے الزام میں شہری کو کرین سے الٹا لٹکا دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر کنواری کالونی میں مبینہ چوری کے الزام میں شہری کو کرین سے الٹا لٹکانے کے واقعے کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں اغوا، اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
واقعہ منگھوپیر روڈ کنواری کالونی کی ماربل فیکٹری میں پیش آیا۔
مقدمے میں فیکٹری کے مالک کو نامزد کیا گیا ہے اور 5 سے 6 ملازمین بھی نامزد ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔
یہ پڑھیں: چوری کے شبے میں مالکان کا 15 سالہ ملازمہ پر تشدد، جبڑا توڑ دیا
ادھر فیصل آباد کی بٹالہ کالونی میں مالکان نے چوری کے شبے میں 15 سالہ ملازمہ پر مبینہ تشدد کیا جبکہ برہنہ کر کے ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔
اسپتال میں زیرِ علاج ملازمہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مالکن نے 5 ہزار روپے چرانے کا الزام لگایا اور تشدد کر کے جبڑا توڑ دیا، انہوں نے مجھے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کیا اور ویڈیو ریکارڈ کر کے اسے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔
متاثرہ ملازمہ کے مطابق اس نے خوفزدہ ہو کر ہمسائے کے گھر چھلانگ لگائی جس کی وجہ سے ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔
