Skip to content
  • Sunday, 24 May 2026
  • 12:16 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کراچی میں جرائم پیشہ عناصر وارداتوں میں مہنگی گاڑیوں کا استعمال کرنے لگے

حالیہ پوسٹس

  • ایران امریکا جنگ کے باعث معاشی مشکلات، 27 ممالک نے ورلڈبینک سے رجوع کرلیا
  • امریکی اور ایرانی مذاکرات کار امن معاہدے کے مسودے پر متفق، آئندہ 24 گھنٹوں میں اعلان متوقع: امریکی اخبار
  • زومبیڈ پاکستان کی فلم ہے، اس میں سندھی، پنجابی، پشتون ہر طرح کا ذومبی ملےگا: فہد مصطفیٰ
  • سعودی محکمہ موسمیات کی مناسک حج کے دوران مکہ مکرمہ میں سخت گرمی کی پیشگوئی
  • ایران سے ڈیل یا دوبارہ حملے پر ففٹی ففٹی ہوں، اتوار کو فیصلہ کروں گا: ٹرمپ
Headline تازہ ترین

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر وارداتوں میں مہنگی گاڑیوں کا استعمال کرنے لگے

DAILY MITHAN May 23, 2026 0


کراچی میں جرائم پیشہ عناصر وارداتوں میں مہنگی گاڑیوں کا استعمال کرنے لگے

فوٹو:فائل

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز  نے ایک نیا روپ اختیار کرلیا ہے، موٹر سائیکلوں کے  بعد اب مہنگی گاڑیاں بھی جرائم  پیشہ عناصر کے ہاتھوں میں آگئی ہیں۔

کچھ وقت پہلے تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ  اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان زیادہ تر موٹر سائیکلوں پر آتے ہیں اور  واردات کے بعد باآسانی فرار  ہو جاتے ہیں۔

تاہم جرائم کا یہ انداز  آج بھی مکمل طور  پر ختم نہیں ہوا، بلکہ صرف اس کے طریقہ واردات میں تبدیلی آ رہی ہے تاکہ شک کی نظر بھی دھوکہ کھا جائے۔

حالیہ دنوں رپورٹ ہونے والے کیسز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جرائم پیشہ گروہ اب موٹر سائیکلوں کی جگہ مہنگی گاڑیوں کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔ یہ گاڑیاں نہ صرف اسٹریٹ کرائمز  میں استعمال ہو رہی ہیں بلکہ گھروں میں ڈکیتیوں کے لیے بھی استعمال کی گئی ہیں، اور  واردات کے بعد ملزمان آسانی سے فرار  ہو جاتے ہیں۔

پولیس نے جب مختلف کیسز کی تفتیش کی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا تو حیران کن انکشاف ہوا کہ استعمال ہونے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل تھیں، اور یہ گاڑیاں کرائے پر حاصل کی گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز  اور تفتیش سے اہم شواہد مل رہے ہیں، تاہم شہر میں کیمروں کی کمی کے باعث کئی کیسز میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔کراچی میں اب بھی کئی اہم شاہراہیں ایسی ہیں جہاں کیمرے موجود ہی نہیں۔ خاص طور پر ضلع ساؤتھ میں  جہاں وی وی آئی پیز، تاجر  برادری  اور سیاسی شخصیات بڑی تعداد میں  رہائش پذیر ہیں،  وہاں بھی سرکاری  سطح  پر مطلوبہ  تعداد میں کیمرے نصب نہیں کیےگئے۔

سال 2026 کے سی پی ایل سی اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں اب تک مختلف نوعیت کی 14 ہزار  سے زائد  وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، جن میں اسٹریٹ کرائم، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری و چھیننا اور قتل جیسی سنگین وارداتیں شامل ہیں۔

ان میں سے صرف ضلع ساؤتھ میں 2300 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اگرچہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی جرائم میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید تکنیکی سہولیات اور اضافی نفری فراہم کی جائے تو جرائم پر مزید مؤثر قابو پایا جا سکتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران امریکا جنگ کے باعث معاشی مشکلات، 27 ممالک نے ورلڈبینک سے رجوع کرلیا
DAILY MITHAN May 24, 2026
تازہ ترین
امریکی اور ایرانی مذاکرات کار امن معاہدے کے مسودے پر متفق، آئندہ 24 گھنٹوں میں اعلان متوقع: امریکی اخبار
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
زومبیڈ پاکستان کی فلم ہے، اس میں سندھی، پنجابی، پشتون ہر طرح کا ذومبی ملےگا: فہد مصطفیٰ
DAILY MITHAN May 23, 2026
تازہ ترین
ایران سے ڈیل یا دوبارہ حملے پر ففٹی ففٹی ہوں، اتوار کو فیصلہ کروں گا: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 23, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل کے دورہ ایران میں حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایس پی آر
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا کے بڑھتے کیسز، پاکستان نے ائیرپورٹس پر نگرانی سخت کردی
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل آرسنل نے جیت لیا
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور میں عید سے قبل گلیوں میں قربانی کے جانور باندھنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے؟
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
ایک انسان سے محبت کی، سامنے والا کم ظرف ہوتو چیزیں ختم ہوجاتی ہیں، مومنہ کی پرانی ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
ایشز کی تیاری، انگلش ٹیم اگلے سال پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گی
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک چین دوستی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے: رکن پنجاب اسمبلی
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے اسکواڈ کی تیاری جاری ہے: ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ، کئی اضلاع میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور میں فلم ‘زومبیڈ’ کی پروموشن نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
سڑکوں اور رہائشی علاقوں کی بڑھتی کمرشلائزیشن، کراچی کیلئے خطرے کی گھنٹی
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
عید پر گلی محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
ریلوے کے اہم منصوبے ایم ایل ون، کراچی تا روہڑی کو رواں برس مکمل کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 23, 2026
تازہ ترین
پنکی کے رابطہ نیٹ ورک میں بیوروکریٹس، سفارتی و بااثر شخصیات بھی شامل ہونیکا انکشاف
DAILY MITHAN May 23, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور میں ایک کروڑ 80 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، اطلاع دینے والا ہی ماسٹرمائنڈ نکلا
DAILY MITHAN May 23, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ایک اشارہ ہےکہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے، خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 23, 2026
پاکستان
بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید
DAILY MITHAN May 23, 2026
پاکستان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
بجلی بل پر کیو آرکوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونےکا خدشہ، ایڈوائزری جاری
DAILY MITHAN May 22, 2026