اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریلوے کے اہم منصوبے ایم ایل ون کے پہلے سیکشن کراچی تا روہڑی کو رواں برس مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے حکومت نے متعلقہ وزارتوں کو پی سی ون اور دیگر دستاویزات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم ایل ون کا مکمل پروجیکٹ کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن سمیت ریلوے کو مکمل طور پر جدید تقاضوں کے مطابق بنا نا ہے اور اس سے ٹرین کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف رواں برس ایم ایل ون منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایشیائی ترقیاتی بینک مالی معاونت فراہم کرے گا۔
حکومت ایم ایل ون کے باقی حصوں کے لیے دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ بھی رابطے میں ہے اور کراچی سے پشاور تک مکمل ایم ایل ون منصوبے کے لیے معاہدوں کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔


























Leave a Reply