Skip to content
  • Thursday, 14 May 2026
  • 4:49 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ڈریپ نے ڈاکٹروں کو نسخے پر برانڈ کا نام لکھنے سے نہیں روکا

حالیہ پوسٹس

  • انمول عرف پنکی کا تیسرا آڈیو میسج سامنے آگیا
  • کیا پاپارازی نے کانز فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کو نظر انداز کردیا؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 44 سال قید اور 28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
  • پاکستان کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر
  • انسٹا گرام کی جانب سے خودکار طور پر غائب ہونیوالی فوٹوز پر مشتمل نئی ایپ انسٹنٹس متعارف
Headline تازہ ترین

ڈریپ نے ڈاکٹروں کو نسخے پر برانڈ کا نام لکھنے سے نہیں روکا

DAILY MITHAN May 14, 2026 0


سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی متعدد پوسٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے ڈرگ ریگولیٹر (ڈریپ) نے ڈاکٹروں کو برانڈ کے نام سے ادویات تجویز کرنے سے روک دیا ہے اور اب ان کے لیے صرف دوا کا جینرک نام (Generic name) یا کیمیائی فارمولا لکھنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ ان پوسٹس میں مزید یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ اس قاعدے کی خلاف ورزی کرنے والے ڈاکٹروں کو جرمانے یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ دعویٰ غلط ہے۔

29 اپریل کو فیس بک صارف نے 30 سیکنڈز کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) نے ڈاکٹروں پر برانڈ کے نام لکھ کر ادویات تجویز کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ویڈیومیں کہا گیا ہے کہ ”ڈریپ کا یہ کہنا ہے کہ ڈاکٹر کا یہ اختیار ہے کہ ڈاکٹر صرف پرچی پہ دوائی کا فارمولا لکھ سکتا ہے، میڈیسن کا نام نہیں لکھ سکتا، میڈیسن کون سی دینی ہے یہ فارماسسٹ کا کام ہے۔“

ویڈیو میں مزید یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ جو ڈاکٹر برانڈ کے نام سے ادویات تجویز کرنا جاری رکھیں گے وہ غیر قانونی کام کر رہے ہوں گے اور انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ایسا کوئی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا جس میں ڈاکٹروں کو برانڈ کے نام سے ادویات تجویز کرنے سے روکا گیا ہو۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹرعبید اللہ ملک نے جیو فیکٹ چیک کو ٹیلی فون پر بتایا کہ وہ ایسی کسی بھی پابندی سے لاعلم ہیں۔

ڈاکٹرعبید اللہ ملک نے کہاکہ ”ڈاکٹروں کی میڈیکل پریکٹس ڈریپ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔“ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ فی الحال ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے جو اس بات کا تعین کرے کہ ادویات برانڈ کے نام سے تجویز کرنی ہیں یا جینرک نام سے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”میڈیسن برانڈ سے بھی رجسٹر ہو سکتی ہے اور generic سے بھی، جب میڈیسن دونوں طریقوں سے رجسٹر ہو سکتی ہے تو ڈاکٹر بھی دونوں طریقوں سے لکھ سکتا ہے۔“

عبید اللہ ملک نے یہ بھی واضح کیا کہ ڈریپ کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ ڈاکٹروں کو یہ ہدایت دے سکے کہ نسخہ کس طرح لکھا جانا چاہیے۔

پنجاب کی وزارتِ صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیو فیکٹ چیک کو یہ بھی بتایا کہ فی الحال ایسی کوئی قانون سازی موجود نہیں ہے جو ڈاکٹروں کے لیے صرف جینرک ادویات (فارمولا) تجویز کرنا لازمی قرار دیتی ہو۔

اس کے علاوہ، پنجاب کے وزیر صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا، آغا احتشام نے بھی میسجز کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والے ان دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

فیصلہ: ڈریپ نے ڈاکٹروں کو برانڈ کے نام سے ادویات تجویز کرنے سے منع نہیں کیا ہے اور نہ ہی ایسا کرنے پر کسی قسم کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ ڈریپ اور پنجاب کے محکمہ صحت دونوں کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایسا کوئی قانون یا ہدایت نامہ موجود نہیں ہے۔

ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
انمول عرف پنکی کا تیسرا آڈیو میسج سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 44 سال قید اور 28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
DAILY MITHAN May 14, 2026
تازہ ترین
پاکستان کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
انسٹا گرام کی جانب سے خودکار طور پر غائب ہونیوالی فوٹوز پر مشتمل نئی ایپ انسٹنٹس متعارف
DAILY MITHAN May 14, 2026
تازہ ترین
شاہراہ بھٹو کو رواں ماہ مکمل طورپرکھولنے جارہے ہیں: شرجیل میمن
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایسا نیا فیچر متعارف جو اب تک اس سروس میں دستیاب نہیں تھا
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر رات یا صبح میں بوندا باندی کا امکان
DAILY MITHAN May 14, 2026
تازہ ترین
ایک افسر نے بھائی کو متعدد بار پکڑا اور رشوت لے کر چھوڑا، کئی تھانوں کی پولیس کو لاکھوں روپے ماہانہ دیتی تھی: پنکی
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق اعلیٰ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایک گرام کوکین 15 سے 20 ہزار میں، انمول عرف پنکی کی منشیات کی ترسیل کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
یہ ہمارے دین میں ہے کہ جب بیٹوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے: مریم نفیس
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل تہران میں بڑا اجتماع
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
باڑے کی دیوار گرنے سے 3 لڑکے جاں بحق
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی کے بیٹے کا اٹلی میں سیاسی پناہ لیے جانیکا انکشاف
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی سے منشیات فروش ملزمہ ملکہ گرفتار، 35 کلو چرس برآمد
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
آزاد صحافت اور مضبوط جمہوریت
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کر دیں
DAILY MITHAN May 14, 2026
تازہ ترین
یو اے ای نے ایران جنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امارات کی تر دید کر دی
DAILY MITHAN May 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے دوران گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان اقبال آفریدی اور جنید اکبر آپس میں لڑ پڑے
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
DAILY MITHAN May 13, 2026