Skip to content
  • Thursday, 14 May 2026
  • 4:04 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آزاد صحافت اور مضبوط جمہوریت

حالیہ پوسٹس

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 44 سال قید اور 28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
  • پاکستان کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر
  • انسٹا گرام کی جانب سے خودکار طور پر غائب ہونیوالی فوٹوز پر مشتمل نئی ایپ انسٹنٹس متعارف
  • شاہراہ بھٹو کو رواں ماہ مکمل طورپرکھولنے جارہے ہیں: شرجیل میمن
  • واٹس ایپ میں ایسا نیا فیچر متعارف جو اب تک اس سروس میں دستیاب نہیں تھا
Headline تازہ ترین

آزاد صحافت اور مضبوط جمہوریت

DAILY MITHAN May 14, 2026 0


آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ کسی جیل میں کسی خاتون قیدی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی لیکن شائد آپ نے یہ کبھی نہ سنا ہوگا کہ کسی جیل میں کتوں کے ذریعہ ایک مرد قیدی کے ساتھ بدفعلی کرائی گئی اور پھر اسکی تصاویر بھی بنائی گئیں۔

یہ خوفناک انکشاف امریکا کے معروف صحافی نکولس کرسٹوف نے نیو یارک ٹائمز میں گیارہ مئی 2026 کو شائع ہونیوالے اپنے کالم میں کیا، اس کالم کا عنوان ہےTHE SILENCE THAT MEETS THE RAPE OF PALESTINIANS نکولس کرسٹوف کی اس ایک تحریر نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا اور اپنے مستقبل سے مایوس صحافیوں کو پیغام دیا کہ کسی بھی صحافی کی اصل طاقت سنسنی خیزی نہیں بلکہ اُس کا قلم، کمپیوٹر اورچھوٹی سی نوٹ بک ہوتی ہے۔

 نکولس کرسٹوف اپنا قلم، کمپیوٹر اور نوٹ بک لیکر امریکا سے دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر واقع فلسطینی بستیوں میں پہنچا اور وہاں اس نے جو سچ تلاش کیا وہ کسی ٹی وی چینل یا سوشل میڈیا کی زینت نہیں بنا، نکولس کے اس سچ کو نیو پارک ٹائمز نے اپنے ادارتی صفحے پر شائع کیا اور یہ کالم اسرائیل پر ایٹم بم بن کر گرا۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے نکولس کرسٹوف کے کالم کی تردید میں ایک لمبا چوڑا بیان جاری کیا، اسرائیلی لابی نے امریکی میڈیا میں اپنے کئی کتے نکولس کرسٹوف پر چھوڑ دیئے، نیو یارک ٹائمزسے مطالبہ کیا گیا کہ اس کالم کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا کر نکولس کرسٹوف کو فارغ کر دیا جائے۔ 

آج کل کسی اخبار یا ٹی وی چینل پر دباؤ ڈال کر سچ لکھنے اور بولنے والے صحافی کو نوکری سے نکلوانا کوئی مشکل کام نہیں، یہ کام امریکا میں بھی ہوتا ہے لیکن نیو یارک ٹائمز کیلئے نکولس کرسٹوف کے کالم سے اعلان لاتعلقی کرنا یا اُسے نوکری سے نکلوانا آسان نہ تھا، اس کالم نے دنیا بھر کو نیو یارک ٹائمز کے ذریعہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونیوالے ظلم کی طرف متوجہ کیا، ایک ایسے وقت میں جب یہ تاثر عام ہے کہ پرنٹ میڈیا کا دور ختم ہو چکا اور مستقبل صرف الیکٹرانک یا ڈیجیٹل میڈیا کا ہے تو ایک اخبار کے صرف ایک کالم نے دنیا بھر کے ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 

جب نکولس کرسٹوف نے مغربی کنارے سے یہ کالم لکھ کر نیوپارک ٹائمز کو بھیجا تو اس کالم میں موجود انکشافات صرف حیران کن نہیں بلکہ لرزہ انگیز بھی تھے، اخبار کو معلوم تھا کہ اس کالم کی اشاعت کے بعد اُسکی بقاء خطرے میں پڑ سکتی ہے لیکن نیو یارک ٹائمز نے بہت سوچ سمجھ کر یہ کالم شائع کیا جس میں اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونیوالے فلسطینی قیدیوں کے بیانات ہی نہیں بلکہ اسرائیل میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی کئی تنظیموں کی رپورٹوں کے حوالے بھی موجود تھے ۔ 

نکولس کرسٹوف نے اپنے کالم میں بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی عورتوں اور مردوں کے ساتھ ساتھ بچوں کیساتھ بھی جنسی زیادتی کی جاتی ہے، ڈنڈوں اور گاجروں سے اُنکے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے علاوہ انسانوں کے ساتھ بد فعلی کیلئےتربیت یافتہ کتے بھی استعمال کیے جاتے ہیں ۔ کتے کو عبرانی زبان میں حکم دیا جاتا ہے اور وہ اپنا مکروہ عمل شروع کر دیتا ہے اور رک جانے کے حکم پر رک جاتا ہے، غزہ سے گرفتار کیے جانیوالے ایک فلسطینی صحافی کے ساتھ اسرائیلی جیل میں کتوں نے جو کچھ بھی کیا وہ اُس نے نکولس کرسٹوف کو بتا دیا۔

اس فلسطینی صحافی کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نےاسرائیلی فوج کیلئے مخبری کرنے سے انکار کیا، ایک فلسطینی خاتون قیدی نے بھی اسرائیل کا مخبر بننے سے انکار کیا تو اُس کو جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اُسکی فلم بنائی گئی، اس خاتون کو دھمکی دی گئی کہ اگر تم نے ہماری بات نہ مانی تو اس فلم کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا جائیگا لیکن اس بہادر خاتون نے اپنی عزت بچانے کیلئے ایمان بیچنے سے انکار کر دیا اور ساری تفصیل نیویارک ٹائمز کو بتادی۔

نیو یارک ٹائمز اس ایک کالم کو روک لیتا تو نکولس کرسٹوف کیا کر لیتا ؟ اُسے اس کا ایڈیٹر یہ کہہ سکتا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک دوسرے کے ذاتی دوست ہیں، اسرائیل اور امریکا نے مل کر ایک سال میں دو دفعہ ایران پر حملہ کیا۔

 اسرائیل اور امریکا ایک دوسرے کے فوجی اتحادی ہیں، اسرائیلی فوج کے خلاف اس کالم کی اشاعت کے بعد نیو یارک ٹائمز پر غداری کا الزام لگ سکتا ہے، ایڈیٹر یہ بھی کہہ سکتا تھا کہ اس کے اخبار کو بند کرانے کی کو شش کی جا سکتی ہے اس لیے تم اس کالم میں سے کچھ سچ نکال دو تا کہ تمہارا ادارہ بند نہ ہو اور تمہارے ساتھی بے روزگار نہ ہوں ۔ 

نیویارک ٹائمز نے قومی مفاد کے نام پر نکولس کا کالم روکنے کی بجائے اس سے صرف ٹھوس ثبوت اور حوالہ جات مانگے تا کہ قانونی کارروائی کی صورت میں اخبار اپنا دفاع کر سکے، قانونی تقاضے پورے کر کے یہ کالم شائع کر دیا گیا، جب نکولس کرسٹوف کے خلاف اسرائیلی وزارت خارجہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کے کچھ اپنے ہی ساتھوں نے کردارکشی کی مہم شروع کر دی تو نیو یارک ٹائمز نے باقاعدہ ایک بیان جاری کرکے نکولس کرسٹوف کی حمائت کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ ہم اپنے کالم نگار کے پیچھے کھڑے ہیں۔ 

نیو پارک ٹائمر کے پاس اتنی جرات کہاں سے آئی ؟ ہم امریکا پر کتنی ہی تنقید کریں لیکن یہ تو ماننا پڑئیگا کہ امریکا کی عدلیہ آج بھی آزاد ہے، نیو یارک ٹائمز کو یقین تھا کہ اگر اُس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی ہوئی تو ٹرمپ انتظامیہ کسی ضمیر فروش جج پر دباؤ ڈال کر نکولس کو غدار اور نیویارک ٹائمز کو بند بھی نہ کروا سکے گی ۔ 

ٹرمپ جیسے انا پرست شخص کے بس میں ہو تو وہ کل ہی نیویارک ٹائمز کو بند کروا دے کیونکہ آجکل وہ کئی اخبارات اور ٹی وی چینلز سے سخت ناراض ہے لیکن یہ دراصل امریکی جمہوریت کی طاقت ہے کہ وہاں قانون سب کیلئے برابر ہے، ٹرمپ حکومتی پالیسی کے خلاف سچ لکھنے والے کسی اخبار یا صحافی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ 

یاد رکھیں ! اگر نکولس کرسٹوف نے اپنے کالم میں غیر مصدقہ اور سنی سنائی باتیں لکھی ہوتیں تو نیو یارک ٹائمز کبھی ان کے پیچھے کھڑا نہ ہوتا، صحافت کی اصل طاقت سچائی ہے، فیک نیوز صحافت کی سب سے بڑی دشمن ہے، مجھے امریکی اور برطانوی اخبارات میں لکھنے کا تجربہ ہے، ان ممالک کے ٹی وی چینلز پر جھوٹ کی بھرمار ہے لیکن بڑے اخبارات میں آج بھی ہر لفظ اور ہر سطر میں کیے گئے دعوے کا ثبوت مانگا جاتا ہے۔

20 جنوری 2022 کو میں نے واشنگٹن پوسٹ میں مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کے خلاف ہونیوالی انتقامی کارروائیوں پر ایک کالم لکھا تھا جس پر بھارتی حکومت نے واشنگٹن پوسٹ کو تردید چھاپنے ورنہ قانونی کارروائی کی دھمکی دی، یہ کالم تمام ثبوتوں کے ساتھ لکھا گیا تھا، واشنگٹن پوسٹ نے اپنی قانونی ٹیم سےکلیئرنس لیکر کالم شائع کیا تھا لہٰذا بھارتی حکومت کی تردید نہ چھپ سکی۔ 

نکولس کرسٹوف نے بھی جو لکھا اپنے گھر یا دفتر میں بیٹھ کر نہیں بلکہ ہزاروں میل کا سفر طے کر کے مغربی کنارے سےلکھا، اُن کے اس ایک کالم میں 38 حوالہ جات موجود ہیں، صحافی کی محنت اور پیشہ وارانہ دیانت کو دراصل اُس کے ادارے میں موجود چیک اینڈ بیلنس کا مضبوط سسٹم تحفظ فراہم کرتا ہے، ایسی صحافت کسی بھی جمہوری ریاست کو کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط بناتی ہے۔

 نکولس کرسٹوف کے ایک کالم سے اسرائیل اور امریکا کے تعلقات پر تو اثر پڑ سکتا ہے لیکن اس ایک کالم نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ پرنٹ میڈیا ابھی زندہ ہے، نکولس کرسٹوف سچی صحافت کا ضمیر بن کر سامنے آیا ہے، اس کے ایک کالم سے صرف امریکا نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کا میڈیا پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

 ٹرمپ نے دنیا میں امریکا کی ساکھ کو مجروح کیا ہے لیکن نیویارک ٹائمز کے ایک کالم نےدنیا کو بتایا ہے کہ اصل امریکا ٹرمپ نہیں بلکہ نکولس کرسٹوف ہے، سچی صحافت صرف ایک ایسی ریاست میں فروغ پا سکتی ہے جہاں عدلیہ اور پارلیمنٹ آزاد ہو، جہاں صحافت کسی کی غلام بن جائے تو سمجھ جائیے کہ وہاں عدلیہ اور پارلیمینٹ بھی کسی کی غلام ہیں، ایسی ریاست میں جمہوریت کبھی مضبوط نہیں ہو سکتی اور جمہوریت کے دشمن کبھی عوام کے دلوں میں اپنے لیے احترام پیدا نہیں کر سکتے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 44 سال قید اور 28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
DAILY MITHAN May 14, 2026
تازہ ترین
پاکستان کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
انسٹا گرام کی جانب سے خودکار طور پر غائب ہونیوالی فوٹوز پر مشتمل نئی ایپ انسٹنٹس متعارف
DAILY MITHAN May 14, 2026
تازہ ترین
شاہراہ بھٹو کو رواں ماہ مکمل طورپرکھولنے جارہے ہیں: شرجیل میمن
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایسا نیا فیچر متعارف جو اب تک اس سروس میں دستیاب نہیں تھا
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر رات یا صبح میں بوندا باندی کا امکان
DAILY MITHAN May 14, 2026
تازہ ترین
ایک افسر نے بھائی کو متعدد بار پکڑا اور رشوت لے کر چھوڑا، کئی تھانوں کی پولیس کو لاکھوں روپے ماہانہ دیتی تھی: پنکی
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق اعلیٰ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایک گرام کوکین 15 سے 20 ہزار میں، انمول عرف پنکی کی منشیات کی ترسیل کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
یہ ہمارے دین میں ہے کہ جب بیٹوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے: مریم نفیس
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل تہران میں بڑا اجتماع
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
باڑے کی دیوار گرنے سے 3 لڑکے جاں بحق
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی کے بیٹے کا اٹلی میں سیاسی پناہ لیے جانیکا انکشاف
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی سے منشیات فروش ملزمہ ملکہ گرفتار، 35 کلو چرس برآمد
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کر دیں
DAILY MITHAN May 14, 2026
تازہ ترین
یو اے ای نے ایران جنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امارات کی تر دید کر دی
DAILY MITHAN May 14, 2026
تازہ ترین
3 روزہ جنگ بندی ختم ، روس نے یوکرین پر 800 ڈرونز سے حملہ کر دیا، 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
DAILY MITHAN May 14, 2026
Headline تازہ ترین
ڈریپ نے ڈاکٹروں کو نسخے پر برانڈ کا نام لکھنے سے نہیں روکا
DAILY MITHAN May 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے دوران گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان اقبال آفریدی اور جنید اکبر آپس میں لڑ پڑے
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
DAILY MITHAN May 13, 2026