پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے بیٹے کا بلیو پاسپورٹ پر اٹلی میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں انکشاف کیا کہ اقبال آفریدی کے بیٹے نے بلیو پاسپورٹ پر یورپ کا سفر کیا اور اٹلی جا کر سیاسی پناہ حاصل کر لی۔
انہوں نے کہا کہ اقبال آفریدی کے بیٹے کی حرکت کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوئی ، اس سے دنیا میں پاکستان کا کیا امیج جائے گا؟ حکومت نے بلیو پاسپورٹس کی تعداد کم کر دی ہے۔
طلال چوہدری کے بیان پر کمیٹی ارکان نے سوال کیا آپ ان کو کٹہرے میں لائیں، سب کو کیوں سزا دے رہے ہیں؟
دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو میں ایم این اے اقبال آفریدی نے کہا پہلے یہ بتایا جائے کہ میرے بیٹے سے پہلے کس کس نے بیرونِ ملک سیاسی پناہ حاصل کی، اگر یہ ہی حالات رہے تو یہاں کون رہے گا۔


























Leave a Reply