اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آگ لگنے پر وزیر صحت اور ڈاکٹروں کے بیانات میں تضاد سامنے آگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر صاحب نے کہا کہ ایئرکنڈیشن سے چنگاری گری جبکہ گائنا کالوجسٹ نے بتایا کہ اسپارک اے سی نہیں تاروں کے گچھے سے ہوا۔
قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین مہیش کمار نے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نرسوں سے سوال کیے تو لگا وہ کنفیوز ہیں انہیں جواب سکھائے گئے ہیں۔
یہ پڑھیں: پمز میں بیٹھ کر انتظامیہ، مریضوں اور شہریوں کی شکایات سنوں گا، سیکریٹری صحت
ان کا کہنا تھا کہ تینوں کمیٹیوں کی رپورٹ 48 گھنٹے میں آجانی چاہیے تاکہ پوری قوم دیکھے، قائمہ کمیٹی دیکھے گی کہ رپورٹ میں کتنی صداقت ہے۔
قائمہ کمیٹی نے پمز اسپتال کا دورہ کیا کمیٹی ارکان نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور سربراہ پمز سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ہوئے جبکہ ایک نومولود کو خالہ نے بچا لیا۔
