اسلام آباد (10 ستمبر 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم سرگودھا کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا۔
ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نادرا اور بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم سرگودھا کے مابین طلبہ کی رجسٹریشن اور تعلیمی ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر مربوط بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے، معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل ریجنل ہیڈ آفس سرگودھا اور چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودھا نے دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے درمیان اہم معاہدہ
بیان میں کہا گیا کہ معاہدے کے تحت طلبہ کے کوائف کی باہمی تصدیق، ریکارڈ میں تضادات کا خاتمہ اور درست تعلیمی اسناد کے اجراء میں مدد ملے گی، یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان، محفوظ ڈیٹا انضمام اور شہریوں کو تیز و شفاف ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔

