اسلام آباد: ملک بھر کی ضلعی عدلیہ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے ملک بھر میں ماتحت عدلیہ سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق ضلعی عدلیہ میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 1153 عدالتیں ججز کی عدم تعیناتی کے باعث غیر فعال ہیں۔
پنجاب میں 808 اور سندھ میں 89 عدالتیں ججز نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں، جبکہ بلوچستان میں 78، پشاور میں 149 اور اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ میں 29 عدالتیں ججز کی منتظر ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 648 فیملی اور سول ججز کی اسامیاں خالی ہیں، جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے زیرِ انتظام 126 سول اور فیملی عدالتیں ججز نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہیں۔
اسی طرح سندھ میں 70 اور بلوچستان میں 58 سول و فیملی ججز کی اسامیاں تعیناتی کی منتظر ہیں، جبکہ اسلام آباد میں 13 سول اور فیملی عدالتیں ججز کی عدم دستیابی کے باعث غیر فعال ہیں۔

























Leave a Reply