واٹس ایپ کی جانب سے ایک دلچسپ فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس فیچر کے تحت صارفین میسجز پر ایموجیز کے ساتھ ساتھ اسٹیکرز کے ذریعے بھی ری ایکٹ کرسکیں گے۔
یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
واٹس ایپ میں کسی چیٹ میسج پر ری ایکشن کا فیچر کافی عرصے سے صارفین کو دستیاب ہے۔
ابھی کسی میسج کو دبا کر رکھا جائے تو ایموجیز کی فہرست میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
یہ فیچر کافی مقبول ہے کیونکہ اس سے صارفین کسی میسج پر علیحدہ سے ریپلائی کرنے کی بجائے فوری ردعمل ظاہر کرسکتے ہیں۔
مگر کئی بار ایموجیز سے کسی فرد کے احساسات کا اظہار کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
اکثر صارفین زیادہ تخلیقی یا جذباتی انداز سے ری ایکٹ کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ نے اس کے لیے اسٹیکر ری ایکشنز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی اسٹیکر لائبریری سے اسٹیکرز کو ری ایکٹ کے لیے استعمال کرسکیں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسٹیکرز ری ایکشنز سے بات چیت کے دوران جذبات کا اظہار زیادہ انداز سے کیا جاسکے گا۔
یہ نیا فیچر ایموجی ری ایکشن کی طرح ہی کام کرے گا تو اسے استعمال کرنا بہت آسان ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیکر ری ایکشنز کا فیچر میسج ببل کے اوپری بائیں کونے میں نظر آئے گا۔
زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین ممکنہ طور پر کسی ایک میسج پر ایموجی اور اسٹیکر دونوں کے ذریعے ری ایکٹ کرسکیں گے۔


























Leave a Reply