Skip to content
  • Tuesday, 28 April 2026
  • 1:27 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • مریم نے موقع ضائع کر دیا

حالیہ پوسٹس

  • ایل این جی کی عدم دستیابی سے 5 ہزار میگاواٹ پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی: پاور ڈویژن
  • سندھ بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو کا خدشہ
  • آر ایل این جی کے ذخائر میں تیزی سے کمی، گیس بحران شدت اختیار کرگیا
  • صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر پر قبضہ، پاکستانی مغوی کی کرب میں ڈوبی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • نواز شریف کی طرح کسی بھی لیڈر نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا: اداکار وسیم عباس
Headline تازہ ترین

مریم نے موقع ضائع کر دیا

DAILY MITHAN Jan 19, 2026 0


عوام اس وقت شدید معاشی دباؤ، مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی اضطراب کے دور سے گزر رہے ہیں جسکی ایک بڑی وجہ بناوٹ اور دکھلاوا ہے۔ عام آدمی کیلئےدو وقت کی روٹی کا بندوبست مشکل ہوتا جا رہا ہے، جبکہ شادی جیسے بنیادی سماجی فریضے بھی متوسط اور غریب طبقے کیلئے ایک خوف بن چکے ہیں۔ ایسے حالات میں اگرحکمران طبقہ سادگی اختیار کرے تو وہ محض ایک ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ ایک قومی پیغام ہوتا ہے۔

آج کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات منعقد ہورہی ہیں۔ شادی کی تقریبات میں بارات سے قبل جاتی عمرہ میں مہندی کا فنکشن منعقد کیا گیا، جسکی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ان تصاویر کے ساتھ ساتھ فنکشن کے مینو کی تصاویر بھی سامنے آئیں، جن سے واضح طور پر یہ تاثر ملا کہ ون ڈش کی پابندی کی خلاف ورزی کی گئی اور مہمانوں کو مختلف اقسام کے کھانے پیش کیے گئے۔

یہ معاملہ محض ایک شادی کی تقریب کا نہیں بلکہ ایک اصول، ایک مثال اور ایک سوچ کا ہے۔ پنجاب حکومت خود ون ڈش کی پابندی پر زور دیتی ہے، عام شہریوں کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں، شادی ہال سیل کیے جاتے ہیں، جرمانے عائد ہوتے ہیں، مگر جب بات حکمران طبقے کی آتی ہے تو قانون محض ایک کاغذ بن کر رہ جاتا ہے۔

اس تقریب میں شریک افراد کے ملبوسات بھی عوامی بحث کا موضوع بنے۔ سوشل میڈیا پر فیشن سے واقف حلقوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز، ان کی صاحبزادیوں اور جنید صفدر نے جو ملبوسات زیب تن کیے ان کی قیمتیں لاکھوں روپے تھیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لباس اورجیولری مہنگی ہونے کے باعث سوشل میڈیا کا موضوع بن گئی۔ یاد رہے کہ ہم ایک ایسے بناوٹ اور دکھلاوے والے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں دوسروں کو مرعوب کرنے کیلئے شادیوں اور ملبوسات پر بےپناہ خرچ کیا جاتا ہے۔

یقیناً ہر فرد کو اپنی خوشی منانے کا حق حاصل ہے، اور شادی ایک ذاتی معاملہ بھی ہے، لیکن جب کوئی شخصیت عوام کی منتخب نمائندہ ہو، صوبے کی وزیراعلیٰ ہو اور خود سادگی، کفایت شعاری اور عوامی ہمدردی کی بات کرتی ہو تو اسکی ذاتی تقریبات بھی عوامی پیغام بن جاتی ہیں۔

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر غیر معمولی سماجی دباؤ پایا جاتا ہے۔ لوگ اپنی استطاعت سے بڑھ کر اخراجات کرتے ہیں، قرض لیتے ہیں، زیور بیچتے ہیں، زمینیں رہن رکھ دیتے ہیں، صرف اس لیے کہ’’ لوگ کیا کہیں گے‘‘۔ لاکھوں روپے کے جوڑے صرف ایک دن کیلئے بنوائے جاتے ہیں، سینکڑوں افراد کو دعوت دی جاتی ہے، اور کئی خاندان برسوں تک ان اخراجات کا بوجھ اٹھاتے رہتے ہیں۔

ایسے میں اگر حکمران طبقہ سادگی اختیار کرے تو وہ معاشرے کیلئے ایک طاقتور مثال بن سکتی ہے۔ اگر وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بیٹے کی شادی سادہ انداز میں کرتیں، ون ڈش کی پابندی پر خود عمل کرتیں اور غیر ضروری نمود و نمائش سے گریز کرتیں تو یہ پورے ملک کیلئےایک مثبت پیغام ہوتا۔

یہ کہا جاتا کہ دیکھیں، اقتدار میں ہونے کے باوجود مریم نواز نے سادگی اپنائی۔ پھر عام آدمی کو بھی حوصلہ ملتا کہ وہ معاشرتی دباؤ کو نظرانداز کر کے سادہ شادی کر سکتا ۔ والدین اپنی بچیوں کی شادی قرض کے بغیر کرنے کا حوصلہ پاتے۔ نوجوان نسل یہ سمجھتی کہ خوشی کا تعلق اخراجات سے نہیں بلکہ نیت اور رشتے کی مضبوطی سے ہے۔بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔ جو تصاویر سامنے آئیں، انہوں نے سادگی کے بیانیے کو کمزور کر دیا۔ یہ وہی سادگی ہے جسکا درس عوام کو دیا جاتا ہے، مگر جس پر عمل حکمران طبقہ خود کرنے سے گریز کرتا دکھائی دیتا ہے۔ مریم نواز کے پاس بطور حکمران یہ ایک سنہری موقع تھا کہ وہ محض سیاسی نہیں بلکہ سماجی قیادت کا کردار ادا کرتیں۔ وہ ایسی مثال قائم کر سکتی تھیں جس کا حوالہ برسوں دیا جاتا۔ مگر یہ موقع ضائع ہو گیا۔

قوم کو آج تقاریر سے زیادہ مثالوں کی ضرورت ہے۔ عوام کو نعرے نہیں، عملی رویے درکار ہیں۔ اگر حکمران خود سادگی اختیار کریں گے تو معاشرہ بھی اسی سمت بڑھے گا، ورنہ مہنگے جوڑوں، قیمتی زیورات اور شاہانہ تقریبات کا یہ کلچر مزید مضبوط ہوتا چلا جائے گا، اور اس کا بوجھ ہمیشہ کی طرح عام آدمی ہی اٹھاتا رہے گا۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سندھ بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو کا خدشہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
آر ایل این جی کے ذخائر میں تیزی سے کمی، گیس بحران شدت اختیار کرگیا
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر پر قبضہ، پاکستانی مغوی کی کرب میں ڈوبی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
نواز شریف کی طرح کسی بھی لیڈر نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا: اداکار وسیم عباس
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں8 ماہ کے دوران 224 ارب روپے کا اضافہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم ذاتی حیثیت میں عدالت طلب
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
جسٹس خادم سومرو کی ممکنہ طور پر سندھ ہائیکورٹ ٹرانسفر کا امکان
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی جانب منتقلی کا پرجوش منصوبہ مشکلات کا شکار
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
بہن کی موت کا ثبوت دینے کیلئے بھائی قبر سے ڈھانچہ لیکر بینک پہنچ گیا
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا معاملہ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کرنے کی منظوری
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، نشیبی علاقے زیرآب
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
پاکستان کا اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر 90 دن تک بڑھانے کا منصوبہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر چلانے والوں کیلئے سخت قوانین نافذ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
انگریز دور سے زنجیروں میں جکڑے لنڈی کوتل کے اخروٹ کے درخت کی انوکھی داستان
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
پاکستان آج سفارتی کامیابی سے ہمکنار ہے اور نتیجہ خیز صورتحال پیداکر نےکی کوشش کر رہا ہے: رضوان سعید شیخ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں: امریکی عہدیدار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
آج ہونیوالے پی ایس ایل کوالیفائر کے ای ٹکٹ کی فروخت معطلی کا شکار
DAILY MITHAN Apr 28, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایل این جی کی عدم دستیابی سے 5 ہزار میگاواٹ پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی: پاور ڈویژن
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
پاکستان
پنجاب اسمبلی میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل منظور،کم عمری کی شادی پر سخت سزائیں ملیں گی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں ، شہری خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل کا جنگ کے خاتمے میں کردار قابل تحسین ہے، ایرانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 27, 2026