Skip to content
  • Tuesday, 16 June 2026
  • 12:23 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • قیدی اور ’’قیدو‘‘!

حالیہ پوسٹس

  • کویت نے 2 ہزار سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کردی
  • روس کا TU-22 اسٹریٹیجک بمبار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ
  • کویت کے سابق وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو غبن اور منی لانڈرنگ کے الزام میں سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی
  • منہ میں چھالوں سے پریشان؟ تو 9 آسان طریقے ان سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں
  • ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے: ایمل ولی
Headline تازہ ترین

قیدی اور ’’قیدو‘‘!

DAILY MITHAN Feb 21, 2026 0


عربی، فارسی، اردو، ہندی اور پنجابی ادب میں صیّاد (شکاری) اور صید ( شکار یا قید پرندہ) اسیر اور آسر کی اصطلاحات سے بھری پڑی ہیں، اردو میں قیدی کا لفظ ہے مگر قید کرنے والے کیلئے عربی اور فارسی کی طرح کا اسی جڑسے نکلا ہوا، ملتا جلتا کوئی لفظ نہیں ہے، زیادہ سے زیادہ قید کرنے والے کو’ جیلر ‘کے غیر رومانوی اور غیر ادبی نام سے موسوم کیاجاتا ہے۔ 

دراصل اہل سیاست ریاستی ٹیکسال چلانے کے ہنر میں تو یکتا ہوتے ہیں نئے لفظ بنانے اور اصطلاحات بنانے میں انہیں ادیبوں اور شاعروں کی ضرورت ہوتی ہے، ہیر کے مصنف وارث شاہ نے ولن کے طور پر لنگڑے’’ کیدو‘‘ کا نام امرکردیا جو رانجھے اور ہیر کے رومانس میں رکاوٹ کی علامت ہے جس طرح صیّاد اپنے صید کی آزادی میں رکاوٹ ہوتا ہے تو وارث شاہی اصطلاح کو تبدیل اور اس میں ترمیم کرتے ہوئے قیدی کوقید کرنیوالے کو ’’کیدو‘‘ کی بجائے قیدو کا لفظ بنایا جاسکتا ہے، علم الاعداد میں ق کو دو نقطوں سے لکھیں یاک ش سے لکھیں دونوں کے نمبر100ہی رہتے ہیں گویا کیدو لکھیں یا قیدو لکھیں علم الاعداد میں ایک برابر ہیں۔ 

دوسرے تحریک انصاف کے پسندیدہ حرف ع کو اگرغ میں تبدیل کردیاجائے تو ان دونوں میں نمایاں ترین فرق پڑجاتا ہے ع یعنی عین کا عدد70ہےتاہم یہ ع اگرغین ہوجائے تو اسے1000کی قدر مل جاتی ہے، اسیر، اسیری اور آسر ایک ہی جڑ سے ہیں اسی طرح صیّاد اور صَید بھی ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں، علم الاعداد اور وارث شاہی روایت میں کیدو اور قیدو میں کوئی بڑا فرق نہیں قید، قیدی اور قیدو ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔

آج کل سیاست میں قیدی اور قیدو، اسیر اور آسر، صَید اور صیّاد کا ذکر چھایا ہوا ہے حکومت صیّاد ، آسر اور قیدو قرار دی جارہی ہے اور تحریک انصاف قیدی، اسیر اورصَید کی ترجمانی کررہی ہے ،ع یعنی عمران کا مسئلہ بھی عین یعنی آنکھ ہے میرا موقف شروع سے یہی ہے کہ اس بار یہ’’ ڈیل‘‘ نہ ’’ ڈھیل‘‘ دونوں طرف سے اپنی اپنی سیاسی تدبیر ہے جو کارفرما ہے۔

 قیدو چاہتا ہے کہ عین کے بہانے سیاست نہ چمکے اور نہ ہی ہمدردی جھلکے جبکہ قیدی کا خاندان چاہتا ہے کہ عین کے بہانے تحریک چل پڑے اور حکومت پر دباؤ پڑے، اب تک کے حالات اور عمل دونوں کے اسی رویے کو ثابت کررہے ہیں۔

 بدقسمتی یہ ہے کہ سب سے زیادہ رونے دھونے والے ہی حادثوں کے اصل گناہ گار نکلتے ہیں اس لیے بعض اوقات آہ وزاری تدبیر ہوتی ہے، مقصد اس سے تقدیر بنانا ہوتی ہے،  وراثتی سیاست بھٹو خاندان اور شریف خاندان کو راس آتی ہے تو عمران کا خاندان اس کی آس کیوں نہ لگائے؟

پرانے خاندانوں کو وراثت راس آنے کی روایت پرانی ہے نیا عمرانی خاندان آس تو لگائے گا، وراثت کون چھوڑتا ہے چاہے جائیداد کی ہو یا سیاست کی؟ جیسے حکومت چھوڑنا مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے وراثت چھوڑنا ناممکن ترین عمل ہوتا ہے۔

ڈیل کے حوالے سے ہر فریق کی خواہش ہوتی ہے کہ وُہ مکمل فتح یاب ٹھہرے لیکن وہ ڈیل جس میں ایک فریق مکمل جیت جائے اور دوسرا مکمل ہار جائے تو وُہ ڈیل معتبر اور مستقل نہیں ٹھہرتی ،ڈیل وہی کامیاب ہوتی ہے جس میں دونوں متحارب فریقوں کا جہاں کچھ نہ کچھ فائدہ ہوتا ہے وہاں اس میں تھوڑا تھوڑا نقصان بھی ہوتا ہے۔ 

آئیڈیلزم سے ہٹ کر ڈیل کا دوسرا بنیادی نکتہ طاقتور اور کمزور کا فرق ہوتا ہے، طاقتور کو کسی بھی مصالحت میںUpper handیا بالا دستی حاصل ہوتی ہے جبکہ کمزور فریق زیردست کی حیثیت رکھتا ہے، طاقتور اور کمزورکے مابین ڈیل لازماً طاقتور کے زیادہ حق میں اور تھوڑی خلاف ہوتی ہے جبکہ کمزور کو ڈیل میں بہت کم ملتا ہے اور بہت زیادہ دینا پڑتا ہے۔

فرض کریں حکومت اور تحریک انصاف میں ڈیل کی کوئی بھی بات ہوگی تو بر سر اقتدار حکومت کو اس ڈیل میں بالا دستی اور تحریک انصاف کو زیردستی ہوگی ڈیل چونکہ حکومت کی مجبوری نہیں تحریک انصاف کی زیادہ مجبوری ہے تو اس لیے اسے جھکنا بھی پڑئیگا، پہلے دن سے حکومت کی آفر ہے کہ آپ موجودہ نظام کو قبول کرلیں اور خاموش بیٹھ جائیں تو آپ کو بنی گالہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔

دو مذاکرات کاروں گنڈاپور، اور امریکی وفد کو عمران خان کی ابتدا میں حمایت حاصل تھی مگر بیل اس لیے منڈھے نہ چڑھ سکی کہ خان صاحب، انکی بہنیں اور یوٹیوبرز کی اندرونی خواہش یہی ہے کہ جیل سے باہر آتے ہی تختہ سے تخت تک کا سفر شروع ہوجائے حکومت بھی تجربہ کاروں کے ہاتھ میں ہے وہ اناڑی ہیں نہ عارضی کھلاڑی وُہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کو تیار نہیں۔

 یہ وہ اندرونی کہانی ہے جسکی وجہ سے ایک کے’’ سرنڈر‘‘ اور دوسرے کے ’’ونڈر‘‘ کی خواہش کی جاتی ہے، عملی حقائق سے ماورا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، عمران فوراً حکومت اور مقتدرہ کوزیر کرنے کی بجائے خود زیر ہوجائیں تو ڈیل ہوسکتی ہے یا حکومت کیلئے کوئی ناگزیر مجبوری بن جائے، اس پر اتنابیرونی یا اندرونی دباؤ پڑجائے کہ جھکنے کے علاوہ اس کے پاس کوئی راستہ نہ رہے، تب بھی ڈیل ہو سکتی ہے، فی الحال دونوں طرف ایسا نہ کوئی عندیہ ہے اور نہ ہی اسکا فوری امکان ہے۔

اسیر اور آسر ، صَید اور صیّاد اور قیدی او ر قیدو کے حوالے سے اصل مسئلہ تحریک انصاف کا تخیلاتی نظریہ ہےجو صرف اور صرف مقبولیت پر مبنی ہے جبکہ2024 سے پہلے ہی عاجز نے سکیورٹی اسٹیٹ پاکستان کی تلخ حقیقت ’’قبولیت‘‘ کا ذکر کیا تھا اور میرے انصافی یوٹیوبر دوست ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گئے تھے اب اسی قبولیت سے ڈیل ہو یا رابطے کا شائبہ بھی پیدا ہو تو وُہ بغلیں بجا کر انقلاب کی کامیابی کی نوید دینا شروع کر دیتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انقلاب کے بعد فرانس کی طرح ٹکٹکیاں لگانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ہیں۔

انہیں عمران کے جیل سے باہر آنے کا نقصان ہی نقصان ہے اور جیل میں رہنے کا فائدہ ہی فائدہ ہے،  وُہ اپنے فائدے کے خلاف کیوں جائیں انکا مؤقف قابل فہم ہےلیکن یہ سراسر مفاداتی ہے اور حقیقتاً عمران خان کے ذاتی مفاد کے سراسر خلاف ہے۔

ذاتی طور میں تاریخ، ادب ،صحافت، قانون و اخلاقیات کا ادنیٰ طالبعلم ہونے کے ناطے صیّاد کے ساتھ نہیں صَید کے ساتھ ہوں قیدو کا ساتھی نہیں قیدی کا ہمدرد ہوں مجھے آسر نہیں اسیر مظلوم لگتے ہیں۔

 ہندوستان و پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اہل ادب و صحافت کیلئے صیّاد، آسر اور قیدو کا استعارہ رقیب اور صَید، قیدی یا اسیرکی اصطلاح محبوب کیلئے استعمال ہوتی رہی ہے اسی اثر کے تحت پرندوں کا شوق ہونے کے باوجود میرے پالتو پرندوں میں سے کوئی بھی صَید یا قید نہیں سب آزاد گھومتے پھرتے اور کھاتے پیتے ہیں مگر کیا کریں دنیا کوئی ہماری مرضی سے تھوڑی چلتی ہے، گھڑی ہماری خواہشات کی پابند کہاں زمانہ اور وقت چلتے ہوئے ہماری رائے کب لیتا ہے۔ 

حقیقت یہ ہے کہ صیّاد کیوں صَید کو آزاد کر کے اپنے لیے مسائل پیدا کر ےکہ قیدی کو چھوڑ کر خود تکلیف کا اسیر ہو جائے، دوسری طرف تحریک انصاف کے چیتے اور عقاب، مقبولیت کے گھوڑے پر سوار معقولیت کی دیوار پھلانگ کر ٹریک سے باہر نکل چکے ہیں گھوڑوں کی ریس ٹریک کے اندر ہوتی ہے باہر نہیں۔ 

اقتدار کی لڑائی اندرون ملک لڑنا پڑتی ہے بیرون ملک نہیں، جدوجہد سڑکوں پر جیت پاتی ہے، کی بورڈ کے ذریعے نہیں، حقائق کا ادراک کسی بھی طرف نہیں۔ لڑائی جھگڑے، ہارحیت کے بعد بھی مذاکرات اور مصالحت ہی ہونی ہے تو جلد کرلیں ملک کا اسی میں بھلا ہے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
روس کا TU-22 اسٹریٹیجک بمبار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
منہ میں چھالوں سے پریشان؟ تو 9 آسان طریقے ان سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے: ایمل ولی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
معاہدےکا مطلب یہ نہیں کہ امریکی اور اسرائیلی جرائم بھول جائینگے یا معاف کردینگے، ایران
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
آخر ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول میں بہت زیادہ بٹن کیوں ہوتے ہیں جو کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
بھارت نے بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ بھی کی گئی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ ان کی زبانی جانیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا پنجاب یونیورسٹی نے حیات شخصیات پر پی ایچ ڈی کی پالیسی تبدیل کر دی؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
جی بی کے 6 حلقوں میں نتائج پر اعتراضات مسترد، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی نشستیں برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی نے سابق شوہر سے کوکین بنانا سیکھا اور طلاق کے بعد اپنا کام شروع کیا، عبوری چالان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
Pinco Online Kazino (Пинко) 2026 – Yeni Oyunçular üçün Bonuslar
Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیدیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
چین کا نیا تعمیراتی منصوبہ جو حیران کر دینے والا ہے
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
علی ظفر نےکینیڈا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، 45 ہزار سے زائد افراد کی کانسرٹ میں شرکت
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
کے پی حکومت کا گندم اور آٹےکی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاق سے مداخلت کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ جسکا مطالبہ صارفین عرصے سے کر رہے ہیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026