ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی ۔
قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل ہے، رنگا رنگ اختتامی تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔
لاہور قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 11 کی اختتامی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
میچ سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم پہنچے، قذافی اسٹیڈیم آمد پروزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔
وزیراعظم اورچیئرمین پی سی بی نے میچ سے پہلے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کیساتھ تصویربنوائی۔ وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کی محنت اورلگن کو سراہا اور فائنل میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ میچ بھی دیکھا، اس موقع پر وفاقی وزرا محمد اورنگزیب،اعظم نذیرتارڑ، شزہ فاطمہ ،عطا تارڑ، وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، رانا مبشراقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
میچ جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائيکو پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔


























Leave a Reply