چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ علما کونسل نے فیصلہ کیا کہ آج خطبات جمعہ یوم عزم استحکام پاکستان کے عنوان پرہوں۔
جیونیوز سے بات کرتے ہوئے علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ برادراسلامی ممالک نے افغان قیادت کو کہا آپ دشمن کے آلہ کارنہ بنیں۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ دشمن ہماری فوج کا میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا اس لیے ملک میں دہشت گردی کروارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی لیکن اب پاکستان کرے گا، پاکستان فیصلہ کرچکا کہ ملک میں مزید خون اب نہیں بہنے دے گا۔


























Leave a Reply