Skip to content
  • Monday, 15 June 2026
  • 2:18 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • شہباز شریف کی قیادت

حالیہ پوسٹس

  • سینئر اہلکار ایرانی وزارت خارجہ
  • 100سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا لندن میں اسرائیلی رئیل اسٹیٹ ایونٹ کو منسوخ کرنےکا مطالبہ
  • جواد احمد معصوم آدمی ہیں، ان کیلئے بڑی دعائیں مانگی ہیں: ابرار الحق
  • سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین اور مزدور تنظیموں نےکیس دوبارہ کھولنےکا مطالبہ کردیا
  • ہاکی پرولیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسپین کیخلاف 1-5 سے شکست
Headline تازہ ترین

شہباز شریف کی قیادت

DAILY MITHAN Feb 15, 2026 0


کچھ آوازیں ایسی ہوتی ہیں جو ہجوم میں بھی الگ سنائی دیتی ہیں، آج پاکستان میں تبدیلی کی بازگشت تو بہت ہے، مگر جب اس آواز کا پیچھا کیا جائے تو سامنے کوئی واضح چہرہ، کوئی متبادل قیادت، کوئی قابلِ عمل خاکہ نظر نہیں آتا۔

 ایسے میں سوال یہ نہیں رہتا کہ ہمیں کیا چاہیے، اصل سوال یہ بن جاتا ہے کہ اس وقت پاکستان کو کون سنبھال سکتا ہے؟اور اس سوال کا جواب اگر جذبات سے نہیں، زمینی حقائق سے تلاش کیا جائے تو ایک ہی نام سامنے آتا ہے: شہباز شریف، یہ کوئی شخصیت پرستی نہیں، یہ حالات کی سادہ تشخیص ہے۔

 پاکستان اس وقت نعروں، ضد اور انا کا متحمل نہیں ہو سکتا، اسے ایک ایسی قیادت درکار ہے جو بات کرے، جو جوڑے، جو وقت پر فیصلہ کرے اور جو اپنی ذات کو ریاست پر حاوی نہ ہونے دے، شہباز شریف کی سب سے بڑی خوبی یہی ہے کہ وہ انا سے پاک سیاست کرتے ہیں، جہاں مسئلہ ہو، وہ خود چل کر جاتے ہیں، ملاقات یا خاموش سفارت انہیں طریقوں سے نہیں، نتیجے سے غرض ہوتی ہے۔

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگی ماحول اس کی واضح مثال ہے، ایسے لمحات میں لیڈر کا اصل امتحان ہوتا ہے، شہباز شریف نے نہ تو تاخیر کی، نہ بیانات کی سیاست کی، فوج کے ساتھ براہِ راست، لمحہ بہ لمحہ کوآرڈینیشن رہی، فیصلے فوری ہوئے، اور ساتھ ہی عالمی سطح پر ہنگامی سفارتی رابطے بھی کیے گئے، امریکا، چین، سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر اہم عالمی دارالحکومتوں میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پہنچایا گی، یہی وہ حکمتِ عملی ہے جو کشیدگی کو قابو میں رکھتی ہے اور ریاستی وقار کو مضبوط بناتی ہے۔

شہباز شریف کی ایک اور بڑی طاقت ان کے سول ملٹری تعلقات ہیں، یہ تعلقات شخصی نہیں بلکہ ادارہ جاتی ہیں، اسی ہم آہنگی کی بدولت قومی سلامتی، معیشت اور خارجہ پالیسی ایک دوسرے سے متصادم ہونے کے بجائے ایک سمت میں آگے بڑھتی ہیں، پاکستان جیسے حساس خطے میں واقع ملک کیلئے یہ ہم آہنگی کسی آسائش کا نام نہیں، بلکہ ایک بنیادی ضرورت ہے۔

داخلی سیاست میں بھی شہباز شریف نے وہ راستہ اختیار کیا ہے جو پاکستان کو جوڑتا ہے، توڑتا نہیں، بلوچستان اس کی نمایاں مثال ہے، اکثریت کے باوجود وہاں پیپلز پارٹی کو اقتدار دیا گیا تاکہ احساسِ شراکت مضبوط ہو، آزاد کشمیر میں بھی پیپلز پارٹی کو حکومت دی گئی۔ 

خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کو اقتدار میں رہنے دیا گیا، پنجاب میں پیپلز پارٹی کو گورنر شپ دی گئی، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت برقرار رہی، خیبر پختونخوا میں گورنر پیپلز پارٹی سے لیا گیا، اور گلگت بلتستان میں بھی پیپلز پارٹی کو قیادت دی گئی، یہ سب فیصلے طاقت کے مظاہرے نہیں بلکہ وسعتِ ظرف کی سیاست کی مثالیں ہیں۔

 یہ وہ طرزِ حکمرانی ہے جو مانتا ہے کہ وفاق صرف آئینی شقوں سے نہیں بلکہ باہمی اعتماد سے مضبوط ہوتا ہے، شہباز شریف نے عملاً یہ ثابت کیا کہ ریاست کو چلانےکیلئے سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے، انتظامی لحاظ سے شہباز شریف کا ٹریک ریکارڈ کسی تعارف کا محتاج نہیں، بطور وزیراعلیٰ پنجاب انہوں نے رفتار، نظم و ضبط اور عملدرآمد کی جو مثال قائم کی، وہ آج بھی گورننس کے مباحث میں حوالہ بن کر سامنے آتی ہے۔ 

فائلیں ان کیلئے بوجھ نہیں بلکہ فیصلہ سازی کا ذریعہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ بحران میں بھی فیصلے کرنے سے نہیں گھبراتےچاہے وہ معاشی ہوں، انتظامی ہوں یا سفارتی، اہم بات یہ بھی ہے کہ شہباز شریف ون مین شو پر یقین نہیں رکھتے، وہ ٹیم ورک کے قائل ہیں، کابینہ، ادارے اور ماہرین کو ساتھ لے کر چلتے ہیں،  یہی ادارہ جاتی سوچ ریاستی ڈھانچے کو مضبوط بناتی ہے اور فیصلوں کو دیرپا بناتی ہے۔

یہ بات بھی نظرانداز نہیں کی جا سکتی کہ تحریکِ انصاف اس وقت اپوزیشن میں ہے، عمران خان جیل میں ہیں اور ملک میں ایک حد تک بےچینی اور احساسِ محرومی موجود ہے، ایک سیاسی خلا ضرور محسوس کیا جا رہا ہے، مگر اس خلا کو محاذ آرائی سے نہیں بلکہ سیاست کے ذریعے پُر کیا جانا چاہیے، اس مرحلے پر میاں نواز شریف کا کردار اہم ہو جاتا ہے۔ 

شہباز شریف حکومت کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں، مگر سیاسی میدان میں نون لیگ کے بیانیے کو دوبارہ متحرک کرنا نواز شریف کی ذمہ داری بنتی ہے، وہ ملک کے مقبول رہنما ہیں، انہیں عوام میں آنا چاہیے، جلسے جلوس کرنے چاہئیں اور کارکنوں سے رابطہ بڑھانا چاہیے تاکہ پارٹی کا پیغام واضح ہو اور پیدا ہونے والا سیاسی خلا جمہوری انداز میں پُر ہو سکے۔

آج جب ملک میں بار بار‘تبدیلی’ کی بات کی جا رہی ہے تو یہ سوال بھی ضروری ہے کہ متبادل کہاں ہے؟ کون ہے جو فوج، عالمی قیادت، سیاسی جماعتوں، صوبوں اور اداروں سب کو ایک ساتھ لے کر چل سکے؟ فی الحال ایسا کوئی واضح اور قابلِ عمل متبادل نظر نہیں آتا۔

آخر میں حقیقت یہ ہے کہ ایسے وقت میں جب پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ سنبھل رہی ہے، ترقی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں اور عالمی اعتماد بحال ہو رہا ہے، ملک کو کسی جھٹکے یا نئے تجربے کی نہیں بلکہ تسلسل کی ضرورت ہے۔

 پاکستان کو ایک ایسی حکومت درکار ہے جو اپنی مدت پوری کرے، سمت نہ بدلے اور ریاستی سفر کو منطقی انجام تک پہنچائےاور اس مرحلے پر شہباز شریف سے بہتر کوئی انتخاب نظر نہیں آتا۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
سینئر اہلکار ایرانی وزارت خارجہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
100سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا لندن میں اسرائیلی رئیل اسٹیٹ ایونٹ کو منسوخ کرنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
جواد احمد معصوم آدمی ہیں، ان کیلئے بڑی دعائیں مانگی ہیں: ابرار الحق
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین اور مزدور تنظیموں نےکیس دوبارہ کھولنےکا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
ہاکی پرولیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسپین کیخلاف 1-5 سے شکست
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال کالعدم ایکشن کمیٹی کی پیدا کردہ ہے: قائم مقام صدرآزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چکوال:سی سی ڈی اہلکارکی مبینہ فائرنگ سے 9 سالہ بچی کی ہلاکت کی تفتیش سی سی ڈی کے ہی سپرد
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے171 رنز کا ہدف دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملےکی ہمت نہ ہوتی، عامر ڈوگر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
میرے ادارے میں 20 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی، ہم دباؤ قبول نہیں کر رہے سزا دلانا چاہتے ہیں: وزیرمحنت سندھ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
صنعتکار عارف حبیب نے بجٹ میں لیےگئے اقدامات سے سرمایہ کاری میں اضافہ انتہائی مشکل قرار دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
انڈے کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے افراد کی پولیس بکتربندپرفائرنگ، 30 سے زائد گولیاں ماری گئیں
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں ٹائیگر کے کتنے چہرے چھپے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے پہلے کھرب پتی ایلون مسک کا گھر آپ کو دنگ کر دے گا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
امریکا- ایران مجوزہ معاہدے میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی، آبنائے ہرمز کا کھلنا اور اثاثوں کی واپسی شامل: خبر ایجنسی
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا نیا آئی فون 18 پرو میکس کیسا ہوگا؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026