Skip to content
  • Sunday, 3 May 2026
  • 12:44 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سب سے مہلک نشہ

حالیہ پوسٹس

  • ہرکپتان کی خواہش ہوتی ہے ٹرافی اٹھائے، یہی میری خواہش ہے: بابراعظم
  • وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کو تاحیات مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا
  • پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ ڈالر ملیں گے
  • بابر اعظم کیا بطور کپتان پہلی بار ’پی ایس ایل‘ ٹرافی اٹھا سکیں گے؟
  • پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا: وزیراعظم
Headline تازہ ترین

سب سے مہلک نشہ

DAILY MITHAN Feb 2, 2026 0


نشہ کوئی بھی ہو انسان کیلئے اچھا نہیں ہوتا۔ سب سے بُرا اقتدار اور طاقت کا نشہ ہے۔ اقتدار کے نشے میں ڈوبا ہوا شخص صرف دوسروں کیلئے نہیں بلکہ اپنے لئے بھی مصیبت بن جاتا ہے۔ یہ نشہ اکثر انسانوں کو بالکل بدل کر رکھ دیتا ہے۔ آپ ایسے کئی انسانوں کو جانتے ہوں گے جو طاقت اور اختیار حاصل کرنے سے قبل بڑے عاجز تھے اور بات بات پر کہتے تھے کہ میں تو آپ کا خادم ہوں لیکن طاقت و اختیار حاصل کرتے ہی فرعونیت کا شکار ہو گئے۔ 

طاقت اور اختیار کا نشہ سب سے پہلے بصارت پر حملہ آور ہوتا ہے۔ مقتدر کو اپنے سوا نہ تو کچھ اور نظر آتا ہے اور نہ ہی کچھ سوجھتا ہے۔ وہ ملک اور قوم کے مفاد کو بھی اپنے ذاتی مفاد کے مطابق دیکھتا یا دیکھتی ہے۔ کچھ مقتدر لوگ تو اپنے آپ کو اللہ کا چنا ہوا قرار دینے لگتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں اُنہیں تو اللہ نے کسی خاص مقصد کیلئے طاقت دی ہے اور وہ یہ مقصد ہر قیمت پر حاصل کر کے رہیں گے۔ وہ اپنے ہر ذاتی مقصد کو قومی مقصد قرار دیتے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے اخلاق اور تہذیب کی تمام حدود کو عبور کرنا قومی مفاد میں جائز سمجھنے لگتے ہیں۔

 اقتدار کے نشے میں ڈوبنے والے بھول جاتے ہیں کہ اُنہیں جو طاقت و اختیار ملا ہے یہ اللہ کی نعمت نہیں بلکہ امانت ہے۔ امانت تو انسانوں کو آزمائش میں ڈال دیتی ہے لیکن اقتدار کے نشے میں ڈوبے ہوئے شخص کو اکثر خوشامدی گھیر لیتے ہیں۔ یہ خوشامدی ہر طاقتور کو یہی کہتے ہیں کہ حضور اللہ نے آپ سے کوئی بہت بڑا کام لینا ہے، آپ تنقید کرنے والوں کی بالکل پروا نہ کریں۔ طاقت اور اختیار کے نشے میں ڈوبے ہوئے شخص کو تنقید بھی بہت بری لگنے لگتی ہے۔ اختلاف رائے برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ پھر اختلاف رائے غداری قرار پانے لگتا ہے اور اختلافی آوازوں کو دبانے کیلئے نت نئے قانون بننے لگتے ہیں۔ اچھی بھلی جمہوریت شخصی آمریت میں بدل جاتی ہے ۔ اس آمرانہ طرز حکمرانی کے رد عمل میں انتہا پسندی جنم لیتی ہے اور معاشرے میں تقسیم بڑھنے لگتی ہے۔ یہ طرز حکمرانی منافقت کو بھی فروغ دیتا ہے۔ 

لوگ طاقت کے نشے میں ڈوبے حکمران کے سامنے تو اسکی تعریفیں کرتے ہیں لیکن بند کمروں میں اُسے بُرا بھلا کہتے ہیں۔ پھر طاقت کا یہ نشہ پورے معاشرے اور ریاست کیلئے ایک خطرہ بن جاتا ہے۔ کسی سرکاری دفتر میں ایک چھوٹے سے صاحب بہادر کے دروازے کے باہر بیٹھا ہوا چپراسی بھی رقعہ اندر لیجانے کے اختیار کو اپنے ذاتی مفاد کے مطابق استعمال کرنے لگتا ہے۔ ٹریفک پولیس کا کانسٹیبل، پولیس تھانے کا انچارج، عدالت میں بیٹھا کوئی جج اور اسکا عملہ بھی اپنے اپنے اختیار کو ذاتی مفادکے مطابق استعمال کرنے لگتا ہے۔ سب طاقتور لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ اُن کو ملنے والا اختیار ایک عارضی ذمہ داری ہے لیکن اس عارضی ذمہ داری کو اکثر اپنے اقتدار کو طوالت دینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس نشے کی بیماری میں مبتلا خواتین و حضرات کو صرف دوسروں کے عیب نظر آتے ہیں اپنے عیب نظر نہیں آتے۔ اُنکے ماتحت انہیں وہی کچھ بتاتےہیں جو اُنہیں اچھا لگتا ہے۔ 

پوری ریاستی مشینری اپنے باس کے ذاتی مفاد اور اقتدار کے تحفظ کو حکومت کی پالیسی بنا لیتی ہے جس کا نتیجہ ناانصافی اور ظلم و ستم کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ میں اقتدار کے نشے کی خرابیاں تو بیان کر رہا ہوں لیکن اس نشے میں ڈوبے کسی صاحب اختیار کا نام کیوں نہیں لے رہا؟ آپ یہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ آج کل کی صحافت صاحبان اختیار کی غلام بن چکی ہے ،یہ کالم نگار کسی کا کیا نام لے گا؟ صحافت کی ان کمزوریوں کی وجہ سے کئی لوگ اخبار اور ٹی وی کو چھوڑ کر سوشل میڈیا کی طرف راغب ہو رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پرکسی کا بھی نام لے دینا کافی آسان ہے۔ 

اس لئے بہت سے صحافی اخبار اور ٹی وی کو چھوڑ کر یوٹیوب، فیس بک اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنی حق گوئی کا شوق پورا کر رہے میں لیکن میں جس طاقتور شخص کی بات کر رہا ہوں وہ تو سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کرنے کی تیاریوں میں ہے ۔ اگر سوشل میڈیا بھی کنٹرول ہو گیا تو پھر کیا ہوگا؟ اس شخص کو آزاد میڈیا سے بڑی نفرت ہے۔ یہ شخص اخبارات اور ٹی وی چینلز کے نام لے لے کر انہیں بُرا بھلا کہتا ہے۔ طاقت کے نشے میں ڈوبا ہوا یہ شخص صرف آزاد میڈیا کیلئے نہیں بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ بن چکا ہے۔ یہ طاقتور شخص امن کا نوبل انعام حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہے لیکن اس کا ہر عمل امن کیلئے خطرات پیدا کرتا ہے ۔ اب بھی آپکو سمجھ نہیں آئی تو میں تمام خطرات مول لیکر اس شخص کا نام بھی لکھ دیتا ہوں۔ میرا اشارہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف ہے جو نہ صرف خوشامد پسند بلکہ خود پسند بھی ہے ۔ اقتدار کے نشے میں ڈوبے ہر طاقتور انسان کی طرح ٹرمپ کا غصہ بھی بڑا سمجھدار ہے ۔ آپ سوچ رہے ہونگے کہ غصہ تو غصہ ہوتا ہے ۔ 

غصہ سمجھدار کیسے ہو سکتا ہے ؟ طاقتور لوگوں کا غصہ واقعی بڑا سمجھدار ہوتا ہے ۔ یہ غصہ صرف کمزوروں پر برستا ہے ۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غصہ ایران اور ونیزویلا پر تو برستا ہے لیکن چین اور روس پر برسنے کی ہمت نہیں رکھتا۔ طاقت اوراختیار میں ڈوبے ہر مقتدر شخص کا غصہ عام طور پر صرف کمزوروں پر برستا ہے۔جب کوئی کمزور اس غصے سے جنم لینے والی ناانصافی کے خلاف چیخ و پکار کرے اور مزاحمت شروع کر دے تو پھر اُسے دہشت گرد قرار دیدیا جاتا ہے۔ آجکل ایران کے معاملے میں ٹرمپ کا رویہ سب کے سامنے ہے ۔

ٹرمپ صاحب کے خیال میں اسرائیل دنیا کا سب سے مظلوم اور ایران دنیا کا سب سے ظالم ملک ہے ۔ ٹرمپ نے پہلے بھی اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کیا تھا اور اب ایک دفعہ پھر ایران پر حملے کی تیاریوں میں ہے ۔ ٹرمپ نے ونیز ویلا پر حملہ صرف اور صرف تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کیلئے کیا تھا۔ ایران پر حملے کا مقصد بھی تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے ۔ٹرمپ جیسے لوگ قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بیانیہ بنا لیتے ہیں اور آخر کار عالمی امن کیلئے خطرہ بن جاتے ہیں۔

 امن کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث سعودی عرب جیسے اہم ملک نے ایران کے خلاف کسی بھی امریکی سازش کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے ۔ دنیا میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور خدشہ ہے کہ ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملے کی مخالفت کرنے والے ’دوست ممالک‘ کو بھی جلد ہی دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا ۔ یہ دھمکیاں امریکا کو اسکے پرانے دوستوں سے محروم بھی کر سکتی ہیں۔ میں نے اس کالم کی ابتدا میں عرض کیا تھا کہ اقتدار کے نشے میں ڈوبا شخص صرف دوسروں کیلئے نہیں بلکہ اپنے لئے بھی مصیبت بن جاتا ہے۔ ٹرمپ اپنے ہی ملک کیلئے مصیبت بن چکا ہے کیونکہ ٹرمپ کا ایجنڈا امریکی مفادات کا تحفظ نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ ہے ۔ تاریخ بتاتی ہے کہ ہر چھوٹا اور بڑا ٹرمپ ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد کو قومی مفاد قرار دیتا ہے اور آخرکار اپنی قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتا ہے ۔ دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ اس دنیا کو اقتدار کے مہلک نشے میں ڈوبے تمام چھوٹے اور بڑے ٹرمپوں کے شر سے محفوظ رکھے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ہرکپتان کی خواہش ہوتی ہے ٹرافی اٹھائے، یہی میری خواہش ہے: بابراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کو تاحیات مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ ڈالر ملیں گے
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کیا بطور کپتان پہلی بار ’پی ایس ایل‘ ٹرافی اٹھا سکیں گے؟
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوجرانوالہ میں دلہا ٹریکٹر پر بارات لیکر دلہن لینے پہنچ گیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات نے فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان کے ساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں ملیں
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
درجہ حرارت میں اضافے سے برف تیزی سے پگھلنے لگی، دریاؤں اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
ٹریلرکے نیچے آکر2 افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
جہاں مشکل کیسز بنتے ہیں کامیابی کی کہانیاں
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لیجانے پر پابندی عائد
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
حیدر آباد کنگز کے فاسٹ بولر محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد میں رواں برس اب تک کتنے سرچ آپریشنز ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب متوقع ہے؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل
DAILY MITHAN May 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں: عطا تارڑ
DAILY MITHAN May 2, 2026
پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کی ٹرانسفر کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو گئی
DAILY MITHAN May 2, 2026
پاکستان
ایران پر امریکا اسرائیل حملے کے 60 دن بعد تہران اسلام آباد فضائی سفر بحال
DAILY MITHAN May 1, 2026
پاکستان
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں،13خوارج کو بھی ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026