فرانس میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں تاخیر سے پہنچنے پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے خود کو ’باس‘ قرار دے دیا۔
اجلاس کے مقام پر پہنچتے ہوئے ٹرمپ نے صحافیوں سے مذاق میں کہا ’کیا آپ میٹنگ میں موجود رہنا چاہیں گے؟ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں‘۔
یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا جب جی 7 ممالک کے رہنماؤں نے ایران کے ساتھ ہونے والے ممکنہ امن معاہدے کی حمایت کا اظہار کیا۔
مشترکہ اعلامیے میں رہنماؤں نے معاہدے کو ممکن بنانے پر ٹرمپ کی قیادت کو سراہا اور اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ایک تاریخی موقع فراہم کرتا ہے۔


























Leave a Reply