اٹلی نے نیٹو کے دفاعی منصوبے کے تحت وسطی ترکیے میں ایک فضائی دفاعی نظام تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔
ترک وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’نیٹو کے مستقل دفاعی منصوبے کے تحت اور نیٹو اتحاد کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے مقصد سے اٹلی کا ایک ایس اے ایم پی-ٹی (SAMP-T) فضائی دفاعی نظام قونیہ میں تھرڈ مین جیٹ بیس کمانڈ پر تعینات کیا جائے گا‘۔
ایس اے ایم پی-ٹی فرانس اور اٹلی کا مشترکہ طور پر تیار کردہ زمین سے فضاء میں مار کرنے والا میزائل سسٹم ہے، جو لڑاکا طیاروں، ڈرونز، کروز میزائل اور بعض بیلسٹک میزائلوں کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترکیے میں موجود نیٹو افواج نے فروری میں مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کو بھی مار گرایا تھا جس کے بعد نیٹو نے جنوبی ترکیے کے انجرلک ائیربیس پر ایک نیا پیٹریاٹ میزائل سسٹم بھی تعینات کیا ہے۔


























Leave a Reply