Skip to content
  • Sunday, 31 May 2026
  • 4:41 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • تیل کی قیمت میں مزید اضافے کی صورت میں حکومت کا مختلف آپشنز پر غور

حالیہ پوسٹس

  • ہل پارک کے قریب مبینہ قبضے اور متنازع تعمیرات کے معاملے میں نئے سوالات نے جنم لے لیا
  • بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
  • ہل پارک کے ایم سی کی پراپرٹی تھی اور رہیگی، ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی: مرتضیٰ وہاب
  • ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا
  • شمال مشرقی امریکا کے اوپر شہابیہ پھٹنے سے 300 ٹن بارود کے برابر توانائی کا اخراج
تازہ ترین

تیل کی قیمت میں مزید اضافے کی صورت میں حکومت کا مختلف آپشنز پر غور

DAILY MITHAN Mar 10, 2026 0


تیل کی قیمت میں مزید اضافے کی صورت میں حکومت کا مختلف آپشنز پر غور

 پالیسی سازوں کو خاص طور پر اس بات پر تشویش ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں شدید اضافہ ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر سلسلہ وار اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: ایک سرکاری ذریعے کے مطابق حکومت اس امر پر غور کر رہی ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد خطے میں پھیلتے تنازع کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیسے روکا جا سکتا ہے۔ 

اس مقصد کیلئے مالی اور پالیسی نوعیت کے متعدد امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کے روز ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں خبردار کیا کہ خطہ اس وقت کشیدگی اور تنازع کی گرفت میں ہے اور یہ بھی تسلیم کیا کہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پہلے ہی نمایاں طور پر بڑھ چکی ہیں، جس کے باعث حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑے، جن میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ 55 روپے فی لٹر کا اضافہ بھی شامل ہے۔ 

تاہم، انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ اگر عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مزید بڑھتی ہیں تو حکومت کوشش کرے گی کہ اس کا بوجھ عوام پر منتقل نہ کیا جائے۔ 

اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایک باخبر سرکاری ذریعے نے بتایا کہ حکومت اس امکان کا جائزہ لے رہی ہے کہ عالمی سطح پر تیل کے بل میں مزید اضافے کا کچھ حصہ خود برداشت کیا جائے تاکہ پورا بوجھ صارفین پر منتقل نہ ہو۔ 

ان کے مطابق، ایک امکان یہ ہے کہ اگر بین الاقوامی قیمتیں مزید بڑھتی رہیں تو وفاقی ترقیاتی بجٹ کے ایک حصے کو تیل کی درآمد کے اضافی اخراجات پورے کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس اقدام سے ایسے وقت میں اندرونِ ملک ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جب مہنگائی کا دباؤ پہلے ہی بلند سطح پر ہے۔ 

ایک اور تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رابطہ کر کے پٹرولیم سے متعلق ٹیکسوں خصوصاً پٹرولیم لیوی اور ایندھن پر عائد دیگر محصولات کے حوالے سے لچک حاصل کرنے کی درخواست کی جائے۔ حکومتی مشاورت سے واقف ذریعے نے بتایا کہ حکومت یہ موقف اختیار کر سکتی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں موجودہ اضافہ جنگ کی وجہ سے ہوا ہے اور یہ پاکستان کے اختیار سے باہر ہے۔ 

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ٹیکسوں میں کچھ ریلیف نہ ملا تو عالمی تیل کی قیمتوں کا پورا بوجھ صارفین پر منتقل کرنا پڑے گا، جس سے پٹرول کی قیمتیں غیر معمولی سطح تک پہنچ سکتی ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال مہنگائی کی ایک نئی لہر کو جنم دے سکتی ہے، ٹرانسپورٹیشن اور پیداوار کے اخراجات میں اضافہ کر سکتی ہے اور اس سے پہلے ہی کمزور معیشت پر مزید دباؤ آئے گا۔ پالیسی سازوں کو خاص طور پر اس بات پر تشویش ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں شدید اضافہ ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر سلسلہ وار اثرات مرتب کر سکتا ہے اور معاشی استحکام کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 55 روپے کا جو اضافہ پہلے ہی عوام پر منتقل کیا جا چکا ہے، وہ بھی عوام کیلئے بہت زیادہ ہے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت بخوبی آگاہ ہے کہ ایندھن کی بلند قیمتیں عام شہریوں پر کس قدر بوجھ ڈالتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک نہایت مشکل فیصلہ تھا جو دل پر پتھر رکھ کر کرنا پڑا، اگرچہ معاشی حقائق نے حکومت کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا، تاہم حکومت غریب عوام پر اس کے اثرات سے پوری طرح باخبر ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت عالمی تیل منڈیوں اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ایندھن کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے اور ساتھ ہی عوام پر پڑنے والے معاشی اثرات کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کی جائے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ہل پارک کے قریب مبینہ قبضے اور متنازع تعمیرات کے معاملے میں نئے سوالات نے جنم لے لیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ہل پارک کے ایم سی کی پراپرٹی تھی اور رہیگی، ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی: مرتضیٰ وہاب
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
شمال مشرقی امریکا کے اوپر شہابیہ پھٹنے سے 300 ٹن بارود کے برابر توانائی کا اخراج
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
کراچی میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت کا شکار
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی لسانی سیاست کا جنازہ نکال چکے، ترجمان سندھ حکومت کا فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
31 مئی کو طلوع ہونے والا بلیو مائیکرو مون کیا ہے؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
پیپلزپارٹی نےگورنرسندھ کو اس لیے ہٹایا کہ وہ انکے غیر قانونی کاموں میں رکاوٹ تھے: فاروق ستار
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
مغربی بنگال میں بے جے پی حکومت آنے کے بعد ٹی ایم سی رہنماؤں پر حملے، ممتا بینرجی کے بھتیجے پر تشدد
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ترکیہ میں امریکی ایوارڈ یافتہ ریپرکانئیے کا کنسرٹ، مداحوں کی ریکارڈ ساز شرکت
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ کے پی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، ارکان سے رابطے تیز کردیے
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بریسٹ کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت، نیاجینیاتی ٹیسٹ کیموتھراپی سے نجات دلانے میں معاون
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ اور جنوبی بلوچستان میں آج شدید گر می کا امکان، پنجاب میں چند مقامات پر بارش متوقع
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
آئندہ مالی سال کیلئے پبلک سیکٹر ڈيولپمنٹ کی مد میں 1126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ انتظامیہ کے امیگرینٹس کو ملازمتوں، ہیلتھ کئیر سے دورکرنےکے منصوبے پر عمل شروع
DAILY MITHAN May 31, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026