تازہ ترین
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیجی ٹی اے 6 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی، کتنا اسپیس درکار ہوگا؟لڑکیاں شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، ماورا حسین کا مشورہامتحان میں نقل کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کیلیے انوکھا طریقہ متعارفروہنگیا نے میانمار کے خلاف تاریخی قانونی فتح حاصل کر لینئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمالہر انسان کے دل میں ایک پوشیدہ جرأت ہوتی ہے جو ضرورت کے وقت سامنے آ جاتی ہے، بونڈی بیچ واقعے کے ہیرو کا بیانماں بننے کے بعد زیادہ محتاط ہوگئی ہوں: عالیہ بھٹ
دنیا

برطانوی تیراک کا آبنائے ہرمز میں 3 روز تیراکی مکمل کرنے کا دعویٰ

(21 نومبر 2026): برطانوی تیراک لیوس پگ نے آبنائے ہرمز میں تین روزہ تیراکی مکمل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے آبی گزر گاہ میں آنکھوں دیکھا احوال بتا دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیوس پگ نے بتایا کہ جنگ کے تباہ کن ماحولیاتی اثرات اجاگر کرنے کیلیے آبنائے ہرمز میں تیراکی کی، سوئمنگ شروع کرنے کے 30 منٹ بعد چند کلومیٹر دور ایک آئل ٹینکر پر حملہ ہوا، دھماکوں سے سمندر کا پانی میرے اردگرد لرز اٹھا تھا۔

لیوس پگ نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر مزید حملے دیکھے جہاں کئی جہاز شعلوں میں گھرے پائے، جنگ میں انسانی جانوں کے ساتھ قدرتی ماحول بھی تباہی کا شکار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز دنیا کے خوبصورت ترین قدرتی مقامات میں سے ایک ہے، اس میں مونگے کی چٹانیں، مینگرووز کے جنگلات اور سمندری حیات پائی جاتی ہے، جنگ کے ماحولیاتی اثرات کئی دہائیوں تک برقرار رہیں گے، آبی گزر گاہ میں جنگ کے باعث سمندری ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

لیوس پگ نے مطالبہ کیا کہ جنگ بند کی جائے، آبنائے ہرمز کھولی جائے اور سمندر سے آلودگی صاف کی جائے۔

برطانوی تیراک نے آبی گزر گاہ میں تیراکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔ انہوں نے آبنائے ہرمز میں تیراکی اور جنگ کے ماحولیاتی نقصانات پر عالمی توجہ دلانے کی اپیل کی۔

Source: پاکستان