Skip to content
  • Sunday, 3 May 2026
  • 3:39 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایف بی آر تاتاری لشکرکی طرح ہے، جہاں جاتا ہے تباہی پھیر دیتا ہے: سینیٹرطلحہ محمود

حالیہ پوسٹس

  • اسرائیل کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری، کئی گھر تباہ، 3 افراد شہید
  • امریکا کیساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان ہے، افواج کسی بھی نئی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز
  • پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا پانچواں فائنل، پچھلا ریکارڈ کیا بتاتا ہے؟
  • سب معجزہ لگتا ہے لیکن اس کیساتھ ہمارا پلان اور یقین بھی تھا، کپتان حیدرآبادکنگزمین
  • ہرکپتان کی خواہش ہوتی ہے ٹرافی اٹھائے، یہی میری خواہش ہے: بابراعظم
Headline تازہ ترین

ایف بی آر تاتاری لشکرکی طرح ہے، جہاں جاتا ہے تباہی پھیر دیتا ہے: سینیٹرطلحہ محمود

DAILY MITHAN Feb 2, 2026 0


ایف بی آر تاتاری لشکرکی طرح ہے، جہاں جاتا ہے تباہی پھیر دیتا ہے: سینیٹرطلحہ محمود

فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں ممبران   نے ایف بی آر   پر  سخت برہمی کا اظہار کیا۔

حکام وزارت تجارت نے بتایا کہ وزارت تجارت  نے بارٹر ٹریڈ کے لیے ایس آراو  اکتوبر میں جاری کردیا، وی بوک کے لیے ماڈیول ابھی تک ایف بی آر نے تیار نہیں کیا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی نااہلی ہے، ایف بی آر  سے  پوچھا جائے۔

سینیٹر طلحہ محمودکا کہنا تھا کہ  ایف بی آر تاتاری لشکر کی طرح ہے، جہاں جاتا ہے تباہی پھیر دیتا ہے، ایف بی آر میں چنگیز خاں کو کلہاڑا دے کر بٹھایا گیا ہے، سنا ہے جب چیئرمین ایف بی آرکو  بتایا جاتاہے کہ  فلاں شعبہ ٹیکس کے باعث مشکل میں ہے تو  وہ خوش ہوتا ہے، ایف بی آر کے قابل افسران  باہربیٹھے ہیں اور واپڈا سے ایک  شخص کو ایف بی آر میں بٹھا دیا ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو طلب کرکےکہا جائےکہ معاملہ حل کریں۔

سینیٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی ٹیکسٹائل چل رہی تھیں، ان کی برآمدات بھی اب گرگئی ہیں، ایف بی آر تو ہمارے لیے طالبان بن گیا ہے۔

اس پر سینیٹر طلحہ محمود نےکہا کہ ایف بی آر طالبان نہیں منگول لشکر ہے، اس سال ٹیکس ٹارگٹ بھی بہت زیادہ ہے اور  ریٹ بھی بہت اونچا ہوگیا ہے۔

سینیٹر طلحہ محمود کے سوال پر حکام  وزارت تجارت نے بتایا کہ بہتر ٹیرف کے باوجود امریکا کو برآمدات نہ بڑھنےکی بڑی وجہ پاکستان میں زیادہ پیداواری لاگت ہے، چین و بھارت پر زیادہ ٹیرف سے مواقع تو ملے، مگر طویل المدتی سرمایہ کاری نہ ہونے اور عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث فائدہ نہ اٹھایا جا سکا، جولائی تا دسمبر امریکا کو ٹیکسٹائل برآمدات میں صرف 4 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ اس کا زیادہ فائدہ ویتنام، بنگلا دیش اور کمبوڈیا نے لیا۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت یورپی یونین کو تقریباً 7 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمد کرتا ہے جب کہ بھارت بغیر رعایت کے بھی اتنی ہی برآمدات کر رہا ہے، بھارت میں پالیسی ریٹ 5.5 فیصد جب کہ پاکستان میں 10.5 فیصد ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
اسرائیل کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری، کئی گھر تباہ، 3 افراد شہید
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کیساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان ہے، افواج کسی بھی نئی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا پانچواں فائنل، پچھلا ریکارڈ کیا بتاتا ہے؟
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
سب معجزہ لگتا ہے لیکن اس کیساتھ ہمارا پلان اور یقین بھی تھا، کپتان حیدرآبادکنگزمین
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہرکپتان کی خواہش ہوتی ہے ٹرافی اٹھائے، یہی میری خواہش ہے: بابراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کو تاحیات مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ ڈالر ملیں گے
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کیا بطور کپتان پہلی بار ’پی ایس ایل‘ ٹرافی اٹھا سکیں گے؟
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوجرانوالہ میں دلہا ٹریکٹر پر بارات لیکر دلہن لینے پہنچ گیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات نے فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان کے ساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں ملیں
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
درجہ حرارت میں اضافے سے برف تیزی سے پگھلنے لگی، دریاؤں اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
ٹریلرکے نیچے آکر2 افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
جہاں مشکل کیسز بنتے ہیں کامیابی کی کہانیاں
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لیجانے پر پابندی عائد
DAILY MITHAN May 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں: عطا تارڑ
DAILY MITHAN May 2, 2026
پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کی ٹرانسفر کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو گئی
DAILY MITHAN May 2, 2026
پاکستان
ایران پر امریکا اسرائیل حملے کے 60 دن بعد تہران اسلام آباد فضائی سفر بحال
DAILY MITHAN May 1, 2026
پاکستان
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں،13خوارج کو بھی ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026