Skip to content
  • Monday, 15 June 2026
  • 8:32 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آل راؤنڈر عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی

حالیہ پوسٹس

  • ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • امریکا ایران معاہدہ طے پانےکے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
  • فیلڈ مارشل نے اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیاکیلئےکردکھایا، محسن نقوی کا ایران امریکا ڈیل پر بیان
  • امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
  • سینئر اہلکار ایرانی وزارت خارجہ
Headline تازہ ترین

آل راؤنڈر عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی

DAILY MITHAN Feb 16, 2026 0


آل راؤنڈر عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی

فوٹو: اسکرین  شاٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق  آل راؤنڈر عماد  وسیم نے دوسری شادی کرلی۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عماد وسیم نے اپنی دوسری شادی کی اطلاع دی۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی جو کہ میری  زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا تاہم اس کے باوجود اس دوران مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں میرے بچوں کی صورت میں عطا ہوئیں جن  سے میں بے انتہا محبت کرتا ہوں اور یہ محبت کبھی ختم نہیں ہوگی۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں ضرورت سے زیادہ عرصے تک صبر کرتا رہا اور امید کا دامن تھام کر اُن چیزوں کو بچانے کی کوشش کرتا رہا جو میرے لیے سب سے زیادہ اہم تھیں۔ اس دوران میں نے کچھ ایسے فیصلے کیے جن پر مجھے افسوس ہے کیونکہ میری تاخیر اور خاموشی ایک ایسی صورتِ حال کا باعث بنی جس میں ایک بے گناہ شخص کو ناحق پرکھا گیا اور ایسی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کی وہ مستحق نہیں تھی، اس معاملے پر میں خود کو ذمہ دار سمجھتا ہوں۔

  آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل اور اپنے والدین کی رہنمائی سے میں نے اب نائلہ سے نکاح کر لیا ہے۔ یہ قدم سوچ سمجھ کر اور واضح نیت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے تاکہ ایک ایسی زندگی شروع کی جاسکے جو سکون، استحکام اور باہمی احترام پر قائم ہو۔  نائلہ  میری زندگی میں وقار، سکون اور  استحکام لانے کا باعث بنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  سب سے بڑھ کر میری وابستگی اپنے بچوں کے ساتھ ہے۔ باپ ہونا صرف نان و نفقہ فراہم کرنے کا نام نہیں بلکہ  باپ کی موجودگی، محبت اور رہنمائی بھی اس کا حصہ ہیں۔ اپنی پوری کوشش کے باوجود  میں اب بھی اُن سے ملنے سے قاصر ہوں۔ میری واحد خواہش یہ ہے کہ میں اُن کی زندگی میں فعال اور بامعنی کردار ادا کر سکوں۔

انہوں نے اپیل کی کہ میری ذاتی زندگی کو  وقار  اور  رازداری کے ساتھ دیکھا جائے۔ ہر بات پر عوامی مباحثہ ضروری نہیں ہوتا اور نہ ہی ہر معاملے پر تبصرہ لازم ہے۔ بعض اوقات آگے بڑھنے کا سب سے باوقار راستہ ہمدردی اور حدود کے احترام کے ساتھ اختیار کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ عماد وسیم کی 2019 میں ثانیہ اشفاق سے شادی ہوئی تھی اور دونوں کے 3 بچے ہیں۔

دسمبر 2025 میں  عماد وسیم نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے لیے کیس دائر کیا تھا۔

اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عماد وسیم نےکہا تھا کہ کافی سوچ بچار کی، میرے اور اہلیہ کے درمیان کچھ برسوں سے اختلافات حل نہ ہوسکے اس لیے اب میں نے طلاق کے لیے کیس دائر کردیا ہے۔

عماد وسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ  سب سے درخواست ہےکہ ہماری نجی زندگی کا خیال  رکھا جائے، پرانی تصاویر کے اوپر دھیان نہ دیں کسی کے ساتھ نہ جوڑا جائے اور کوئی بیانیہ تشکیل دینے سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق اس معاملے پر پھٹ پڑیں اور انسٹاگرام اسٹوری میں عماد وسیم کی دوسری شادی کی ویڈیوز  اور  تصویر جاری کردیں۔

ثانیہ اشفاق کا کہنا تھا کہ اب سب کے سامنے ثبوت آچکے ہیں، میں اپنے بچوں کے لیے انصاف چاہتی ہوں۔ انہوں نے عماد وسیم  اور ان کی نئی بیوی کو سخت تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل نے اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیاکیلئےکردکھایا، محسن نقوی کا ایران امریکا ڈیل پر بیان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
سینئر اہلکار ایرانی وزارت خارجہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
100سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا لندن میں اسرائیلی رئیل اسٹیٹ ایونٹ کو منسوخ کرنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
جواد احمد معصوم آدمی ہیں، ان کیلئے بڑی دعائیں مانگی ہیں: ابرار الحق
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین اور مزدور تنظیموں نےکیس دوبارہ کھولنےکا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
ہاکی پرولیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسپین کیخلاف 1-5 سے شکست
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال کالعدم ایکشن کمیٹی کی پیدا کردہ ہے: قائم مقام صدرآزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چکوال:سی سی ڈی اہلکارکی مبینہ فائرنگ سے 9 سالہ بچی کی ہلاکت کی تفتیش سی سی ڈی کے ہی سپرد
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے171 رنز کا ہدف دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملےکی ہمت نہ ہوتی، عامر ڈوگر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
میرے ادارے میں 20 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی، ہم دباؤ قبول نہیں کر رہے سزا دلانا چاہتے ہیں: وزیرمحنت سندھ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
صنعتکار عارف حبیب نے بجٹ میں لیےگئے اقدامات سے سرمایہ کاری میں اضافہ انتہائی مشکل قرار دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
انڈے کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے افراد کی پولیس بکتربندپرفائرنگ، 30 سے زائد گولیاں ماری گئیں
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں ٹائیگر کے کتنے چہرے چھپے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے پہلے کھرب پتی ایلون مسک کا گھر آپ کو دنگ کر دے گا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
DAILY MITHAN Jun 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026