Skip to content
  • Sunday, 31 May 2026
  • 2:19 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • دہشتگردوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہونگے،انہیں ریاست کی طاقت کیساتھ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف

حالیہ پوسٹس

  • ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے
  • آلو، ٹماٹر، پیاز اور انڈوں سمیت بنیادی غذائی اور اشیائے ضروریہ پر بھاری ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی جاری
  • آج کا معاملہ سکیورٹی کی وجہ سے ہوا، اسد قیصرکو روکنا ہوتا تو اور بھی بہت طریقے تھے: طلال چوہدری
  • میانوالی میں شر پسندوں کا ایک بار پھر گرین بس پر پتھراؤ، شیشہ ٹوٹ گیا
  • پاکستان امریکا کا مخلص دوست ہے، ایران کے ساتھ جو بھی ڈیل ہوگی اچھی ہوگی: امریکی وزیر جنگ
پاکستان

دہشتگردوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہونگے،انہیں ریاست کی طاقت کیساتھ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف

DAILY MITHAN Feb 2, 2026 0


دہشتگردوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہونگے،انہیں ریاست کی طاقت کیساتھ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیردفاع  خواجہ آصف نے  واضح الفاظ میں کہا ہےکہ دہشت گردوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، انہیں ریاست کی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائےگا۔

قومی اسمبلی میں  اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  دہشت گردوں کی بلوچستان کےکسی علاقے میں کوئی رٹ نہیں، ریاست کسی کو تشددکی اجازت نہیں دے گی، دہشت گردی کا جواب ریاست پوری قوت کے ساتھ دےگی، سیاسی اختلافات رکھیں مگر دہشت گردی کے خلاف سب اکٹھے ہوجائیں ، بلوچستان میں محرومیوں کا بیانیہ  بے بنیاد ہے، جعفر ایکسپریس میں مزدوروں کو مارا گیا، بے گناہ لوگوں کو مارنا کونسا بیانیہ ہے؟ 

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کی خرابی کے بہت سے عوامل ہیں، جرائم پیشہ عناصر اور  اسمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ کیا تو انہوں نے علم بغاوت بلند کردیا، کہا جاتا رہا بلوچستان میں مذاکرات کیے جائیں، ماضی میں بلوچ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہوتے رہے ہیں، جن 177 جرائم پیشہ افراد کو جہنم واصل کیا گیا ان کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں تھی، جرائم پیشہ عناصر کی آڑ میں یہ ایک گٹھ جوڑ بن گیا تھا ، ان جرائم پیشہ عناصر کی آڑ میں بلوچستان میں سیاسی عناصر نے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کل پاکستان کا 40 فیصد ہے، اتنے بڑے علاقے کو کور کرنے کے لیے بہت بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز چاہئیں، کوئی بتائے ان دہشت گردوں کو کون اسلحہ دے رہا ہے؟ ان دہشت گردوں کے پاس امریکی اسلحہ ہے، دہشت گردوں کے پاس رائفل ہی 20 لاکھ روپے کی ہے، دہشت گردوں کے پیچھے بھارت ہے، بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز موجود ہیں،کلبھوشن بھی بلوچستان سے پکڑا گیا، ان دہشت گردوں کی قیادت افغانستان میں موجود ہے اور  وہاں سےان کو مدد ملتی ہے۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں کی وجہ تیل کی اسمگلنگ رکنا ہے، یہ کاروباری نقصانات کو ریکور کرنےکے لیے تحریک چلائی جا رہی ہے، اس کرپشن نیٹ ورک کے ذریعے ایران سے 40 روپے لیٹر تیل لےکرکراچی میں 200 روپے فی لیٹرپر بیچ رہے ہیں، یہ لوگ صرف ایرانی اسمگل تیل سے روزانہ 4 ارب روپے منافع کما رہے ہیں، اس تیل کو روکا گیا اس کی وجہ سے یہ لوگ امن امان برباد کر رہےہیں، بی ایل اے والے چور ہیں جو اسمگلرز کی حفاظت کرتے ہیں، فساد میں ملوث لوگوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے جاسکتے، ہمیں اپنے اختلاف بھلا کر پاک فوج کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے، اس مسئلے پر ہم سب کو ایک ہونا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف لڑنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تین دہائیوں سے امن میں رکاوٹ آتی رہی، پاکستان کی آزادی کے وقت وہاں صرف چند سو کلومیٹر سڑکیں تھیں، اب بلوچستان میں 26 ہزار کلومیٹر سڑکیں ہیں،  بلوچستان میں آج 15 ہزار 96 اسکول اور 13 کیڈٹ کالجز ہیں، آج بلوچستان میں 13 بڑے اسپتال ہیں، بلوچستان کا  این ایف سی شیئر 933 ارب روپے ہے، سرداری نظام نے بلوچستان کے تمام وسائل کو لوٹا، بلوچستان جتنے ائیرپورٹ کسی صوبے میں نہیں ہیں، جو ائیرپورٹس آپریشنل نہیں ان کو آپریشنل کر رہے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026
پاکستان
پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN May 28, 2026
پاکستان
وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، ایف سی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں کی سعودیہ میں ٹریننگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 28, 2026
پاکستان
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
DAILY MITHAN May 27, 2026
پاکستان
اعلیٰ مقصد کیلئے جان، مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد
DAILY MITHAN May 27, 2026
پاکستان
پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری
DAILY MITHAN May 26, 2026
پاکستان
پاک فوج سی پیک کی تعمیر کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
DAILY MITHAN May 26, 2026
پاکستان
تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آئی جی بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم کے دورہ چین میں پاکستانی اورچینی کمپنیوں میں7ارب ڈالرسے زائدکےمعاہدوں اورایم او یوز پردستخط
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
ایران امریکا مذاکرات کا اگلادور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا: وزیراعظم پُرامید
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ایک اشارہ ہےکہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے، خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 23, 2026
پاکستان
بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید
DAILY MITHAN May 23, 2026
پاکستان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے
DAILY MITHAN May 22, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026