Preloader

امریکی ایئرلائنز کے پائلٹ نے ’مے ڈے‘ کال دے کر فینکس میں ہنگامی لینڈنگ کی جبکہ دوسرے طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی اطلاع دے کر پرواز کو تباہی سے بچالی۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اے 319 طیارہ امریکی ریاست ایریزونا کے فینکس اسکائی ہاربر ائیرپورٹ سے پورٹ لینڈ کیلئے روانہ ہوا تھا۔ ٹیک آف کے چند لمحوں بعد پیچھے اڑان بھرنے والی “اسکائی ویسٹ” کی پرواز کے پائلٹوں نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو خبردار کیا کہ آگے امریکن ائیرلائنز کے طیارے کے انجن سے شعلے نکل رہے ہیں اور ممکنہ طور پر کوئی مائع بھی رس رہا ہے۔

فلائٹ 3230 ابھی فینکس اسکائی ہاربر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 4:15 بجے کے قریب پورٹ لینڈ کی طرف روانہ ہوئی تھی جب اسے ممکنہ خطرے کی اطلاع ملی۔

پیچھے روانہ ہونے والی پرواز نے کہا کہ اس نے آپ کے انجن میں سے ایک سے شعلے نکلتے ہوئے دیکھے ہیں، ایک ہوائی ٹریفک کنٹرولر نے عملے کو خبردار کیا۔

جس پر پائلٹ نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم ہائیڈورلک مسئلے پر کام کررہے ہیں اور رن وےے پر واپس آنے کی تیاری کررہے ہیں۔

“مے ڈے، مے ڈے، مے ڈے! پائلٹ نے پھر اعلان کیا اور مشورہ دیا کہ “120 لوگ” سوار تھے جبکہ طیارہ 20 منٹ فضا میں رہنے کے بعد واپس ایئرپورٹ پر اتر گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *