Preloader

(12 نومبر 2026): سوشل میڈیا پر کیلے کے چھلکوں کو چہرے کی جلد کی قدرتی دیکھ بھال کا نسخہ بتا کر استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن اس وائرل ٹرینڈ کی حقیقت کیا ہے؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین امراض جلد کا ماننا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ کیلے کے چھلکے انسانی جلد کو بہتر بنا سکتے ہیں، کیلے کے چھلکے کا فیشل بوٹوکس جتنا مؤثر ہونا بھی درست نہیں ہے۔

ماہر امراض جلد ڈاکٹر ہیلن ہی کے مطابق اس سوشل میڈیا ٹرینڈ کی وجہ شاید یہ ہے کہ کیلے اور ان کے چھلکوں میں وٹامن سی، وٹامن اے اور دیگر غذائی اجزا ہوتے ہیں، یہ ٹرینڈ شاید چیزوں کو ضائع کرنے سے بچنے کی خواہش سے بھی شروع ہوا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کیلا چائے کے فوائد جان کر آپ عام چائے پینا بھول جائیں گے

اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں جلدی بیماریوں کی کلینیکل پروفیسر ڈاکٹر ذکیہ رحمان کہتی ہیں کہ ایک طرح سے مجھے خوشی ہے کہ لوگ بچ جانے والی چیزوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کیلا سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے اور ہم اکثر اس کا زیادہ تر حصہ ضائع کر دیتے ہیں۔

ڈاکٹر ذکیہ رحمان کے مطابق فیشل بوٹوکس کے انجیکشن Facial Muscles کو کمزور یا وقتی طور پر مفلوج کرتے ہیں جس سے جھریاں عارضی طور پر کم ہو جاتی ہیں، لیکن کیلے کے چھلکوں میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو یہ اثر پیدا کرے، اگرچہ کیلے کھانے کے بہت سے فائدے ہیں، مگر کھانے سے ملنے والے غذائی اجزا جلد پر لگانے سے ویسا فائدہ نہیں دیتے۔

ڈاکٹر ہیلن ہی کہتی ہیں کہ کیلے میں موجود وٹامن سی اس طرح نہیں بنایا گیا کہ وہ جلد کی بیرونی تہہ سے گزر کر اندرونی تہہ تک پہنچے جہاں اس کے فائدے مل سکیں۔

کیا چہرے پر کیلے کا چھلکا رگڑنا محفوظ ہے؟

ڈاکٹر ذکیہ رحمان کے مطابق زیادہ تر لوگ چہرے پر کیلے کے چھلکوں کو محفوظ طریقے سے آزما سکتے ہیں، اگر آپ چہرے پر چھلکا لگاتے ہیں اور اس سے جلد نم ہو جاتی ہے تو یہ ٹھیک ہے، لیکن اگر آپ کو جلد کا کوئی مسئلہ نہیں بھی ہے تو بھی اس کے کچھ نقصانات ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کیلے کے چھلکے سے فیشل کرتے ہوئے آپ کو الرجی ہو جائے تو فوراً رک جائیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں، علامات میں فوری جلن، دانے نکلنا اور زبان یا ہونٹوں کا سوجنا شامل ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *