سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے الزامات کے بعد آسٹریلیا کے ایک اور کھلاڑی نے بال ٹیمپرنگ کا اعتراف کرلیا۔
سابق کرکٹر عثمان خواجہ کے بال ٹیمپرنگ کے الزامات نے آسٹریلیا کی کرکٹ میں طوفان کھڑا کردیا ہے کچھ لوگ اُنہیں سچا کہہ رہے ہیں تو کچھ نے ان کے الزامات بے بنیاد قرار دے دیئے۔
تاہم اب سابق لیگ اسپنر اسٹورٹ میک گل نے آسٹریلوی ٹیم میں بال ٹیمپرنگ کلچر کا اعتراف کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی گیند کھرچتے تھے لیکن بال ٹیمپرنگ اسکینڈل والے دورے پر آسٹریلیا کے بیٹنگ کوچ گریم ہِک نے الزامات کوجھوٹ قرار دیا ہے۔
یہ پڑھیں: بال ٹیمپرنگ کیس: کرکٹ آسٹریلیا کا دوٹوک مؤقف سامنے آ گیا
گرہم ہک نے کہا کہ اُنہیں خود اس وقت پتہ چلا جب اسکرین پر بال ٹیمپرنگ ہوتے دکھائی دی۔
واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ تنازع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز جمعےکو اپنا مؤقف دے سکتے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرینبرگ کا کہنا ہے کہ ماضی کے دریچے دوبارہ کھولنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور بورڈ یہ سمجھتا ہے کہ اس کیس کو دوبارہ کھولنے کی کوئی بھی ٹھوس وجہ موجود نہیں ہے۔
ٹوڈ گرینبرگ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ماضی کو چھوڑ کر آگے کی طرف دیکھا جائے اور بورڈ کا بھی اس معاملے پر بالکل واضح مؤقف یہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اس حساس معاملے پر جلد ہی کھل کر بات کریں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کیس کے حوالے سے کچھ نئے انکشافات کیے گئے تھے، جن کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے اپنا باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بورڈ اس معاملے میں کی گئی تحقیقات اور کارروائی سے مکمل طور پر مطمئن ہے۔
