Preloader

فیصل آباد کے ایک شاپنگ پلازہ میں کرایہ لینے کیلیے آنے والے دکان مالک نے غصے میں آکر وہاں موجود سیلز گرل کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزم حامد دکان دار سے کرایہ لینے گیا تھا، دکاندار کے نہ ملنے پرمشتعل ہوا اور لڑکی کو مارنا شروع کردیا،جس کی فوٹیج سی سی ٹی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

بعد ازاں مدینہ ٹاؤن پولیس نے ملزم حامد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی، ملزم حامد کے کرائےدار نے خواتین کے ملبوسات کی دکان بنا رکھی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم وہاں کرایہ لینے گیا تھا، دکاندار کے نہ ملنے پر مشتعل ہوا، غصے میں آکر سیلز گرل کو دھمکیاں اور گالیاں دینا شروع کردیں۔

سیلز گرل پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو حاصل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کی جانب سے روکنے پر ملزم حامد نے سیلز گرل کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

فوٹیج میں ملزم حامد دکان میں سیلز گرل سے بحث کرتا نظر آرہا ہے، جس کے بعد ملزم حامد کو سیلز گرل کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم کی جانب سے دھکا دینے سے متاثرہ لڑکی فرش پر گرتی جاتی ہے، لڑکی کے گرنے پر ملزم حامد دکان سے فرار ہوتا دیکھا جاسکتا ہے۔

کالج سے واپسی پر طالب علم پر مبینہ تشدد، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *