لاہور : بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، ان کے ایم پی او آرڈر میں توسیع نہیں کی گئی۔
قاسم زمان کو اس سے قبل 6 اکتوبر 2026 کو 30 دن کے لیے تھری ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی رہائی 6 نومبر کو عمل میں لائی گئی تھی، ان کے ایم پی او آرڈر میں توسیع نہیں کی گئی، نورین نیازی اورعظمیٰ خانم کی رہائی سے متعلق پیشرفت کا امکان ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو طبی بنیاد پرآئندہ 48 گھنٹے میں رہائی ملنے کا امکان ہے، علیمہ خانم کی رہائی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت جاری ہے۔
خصوصی ٹیم کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ
