ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے بجلی کے موجودہ نظام سے متعلق صارفین کے لیے اہم پیغام آگیا۔
میپکو کا کہنا ہے کہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی اور پاکستان پوسٹ کے مابین بجلی کے بلوں کی وصولی کا موجودہ انتظام 31 دسمبر 2026 کو ختم ہوجائے گا۔
اس کے بعد صارفین اپنے بجلی کے بل پاکستان پوسٹ کے بجائے کمرشل بینکوں، ان کی آن لائن موبائل ایپلیکیشنز یا راست کے ذریعے جمع کرواسکیں گے۔
میپکو کا کہنا ہے کہ اگر بل کی ادائیگی کے باوجود دوبارہ بل موصول ہونے سے متعلق شکایات کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔
بل کی ادائیگی کے بعد فوری تصدیق اور رسید آپ کے موبائل فون پر ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے مطابق میپکو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے ہرممکن بھرپور اقدامات کررہی ہے۔
اس سلسلے میں راست کے ذریعے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے انعامی اسکیم بھی متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت منعقد ہونے والی قرعہ اندازیوں میں اب تک 9 خوش نصیب صارفین کو انعامات دیے جاچکے ہیں۔
