Preloader

(5 نومبر 2026): وفاق نے گورنر کے پی کے اختیارات سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔

کے پی میں ایمرجنسی آرٹیکل 232 اور 234 کے نفاذ کے بعد جاری کیے گئے اس نوٹیفکیشن کے تحت گورنر کو وزیر اعلیٰ کے تمام اختیارات مل گئے۔

گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گورنر کے پی صوبے کے چیف منسٹر کے تمام اختیارات استعمال کریں گے۔

11 اکتوبر 2026 کو صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سمری پر دستخط کے بعد کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ہوا تھا۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی سمری پر دستخط کیے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیر اعظم ہاؤس سے صدر مملکت کو ایمرجنسی کے نفاذ کیلیے ایڈوائس بھجوا دی گئی تھی۔

اس سے قبل، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کے پی میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی منظوری دی تھی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کے پی میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 دونوں کا نفاذ ہوگا، جس کے تحت گورنر راج اور ایمرجنسی لگائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کے پی میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کی بگڑتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ سے صوبائی حکومت کی دانستہ لا تعلقی کے پیش نظر حالات کا جائزہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *