Preloader

(5 نومبر 2026): پنجاب کے شہر پاکپتن میں دیپالپور روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد میں پیرا فورس اور پٹرولنگ پولیس کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں، 33 زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ملتان سے لاہور جانے والی بس 17 ایس پی کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔

وزیر اعلیٰ نے پاکپتن کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور حادثے پر رپورٹ طلب کر لی۔

مریم نواز نے زخمی مسافروں کے بہترین علاج کی ہدایت کی جبکہ ان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن اسپتال پہنچ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *